شادی میں شرکت کی دعوت نہ ملنے کے باوجود مولانا فضل الرحمٰن نے بختاور زرداری کیلئے قیمتی اور خصوصی تحائف بھجوا دیئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بختاور بھٹو کو شادی کے تحفہ میں قرآن مجید، مصلہ ، تسبیح اور عود عطر کا تحفہ دیا ہے جو انہوں نے بلاول بھٹو کے حوالے کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات

کی ہے، ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ڈی ایم موومنٹ، لانگ مارچ اور سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت ہوئی۔ آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث مولانا فضل الرحمان کی ان سے ملاقات نہ ہو سکی۔ بلاول بھٹو سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی بھی مبارکباد دی اور نئے جوڑے کو نئی زندگی کی ابتدا پر نیک خواہشات اور دعائیں دیں۔اس موقع پر انہوں نے بختاور بھٹو کے لئے قرآن مجید، مصلہ تسبیح، عود عطر کا تحفہ بھی بلاول کے حوالے کیا۔ نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا، مولانا فضل الرحمٰن نے دھمکی دیدی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ کون لوگ ہوتےہیں مجھ سے پوچھنے والے؟ یہ لوگ مجھ سے زیادہ عزت والے ہیں؟1988 سےپارلیمنٹ میں ہوں لیکن آج تک اسلام آباد میں ایک جھونپڑی تک نہیں بناسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب سمیت کسی کا باپ بھی میرا احتساب نہیں کرسکتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اب اسلام آباد میں لانگ مارچ ایسا نہیں ہو گا کہ آئے اور چلے گئے اب وہاں دھرنا ہو گا اور مطالبہ کریں گے کہ یہ حکومت قبول نہیں، نئےانتخابات کرائےجائیں۔ ہم حکومت اور اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے۔ دھاندلی کے خلاف ہمیں کسی اورفورم پرجانے کی ضرورت نہیں تھی، عوام کی جنگ عوام کی عدالت میں ہی لڑی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یا دیگردشمن قوتوں کے خلاف ہم سب ایک قوم ہیں، ہمیشہ اداروں کے لیے ڈھال بنے ہیں۔ میری یا پی ڈی ایم کے کسی بھی رہنما کی خفیہ بات چیت نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی ہمیں ضرورت ہے کہ ہم کسی سے خفیہ مذاکرات کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں سے بھی کچھ کوتائیاں ہوئی ہیں، اب تمام جماعتوں نے وعدہ کیا ہے وہ وفا کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close