پاکستان کی آبادی2025 تک کتنے کروڑ ہو جائے گی؟ پاکستان کی موجودہ آبادی 21 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار ہے، ادارہ شماریات کا انکشاف

اسلام آباد( این این آئی)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ آبادی 21 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار ہے جبکہ آئندہ 15 سال میں 5 کروڑ 21 لاکھ کا اضافہ ہو جائے گا۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان کی آبادی 2025 تک 23 کروڑ 48 لاکھ 50 ہزار، 2030 تک 25 کروڑ 27

لاکھ اور 2035 تک 26 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار ہے جو 2035 تک کم ہو کر 2 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار ہو جائے گی۔پانچ سے 9 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار ہے، جو 2035 تک بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ ہو جائے گی۔ابھی پاکستان میں دس سے 14 سال کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 29 لاکھ 30 ہزار ہے، جو 2035 بڑھ کر 2 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ہو جائے گی۔رپورٹ کے مطابق 15 سے 19 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار ہے، جو 2035 تک بڑھتے بڑھتے 2 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق 20 سے 24 سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 1 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار ہے، 2035 تک اس میں 2 کروڑ 45 لاکھ 30 ہزار ہونے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 50 سے 54 سال تک کے عمر کی موجودہ آبادی 84 لاکھ 90 ہزار ہے جو 2035 تک بڑھ کر 1 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ 55 سے 59 سال کے عمر کی موجودہ آبادی 69 لاکھ 20 ہزار ہے جس میں 2035 تک اضافہ ہوگا اور 1 کروڑ 11 لاکھ 80 ہزار ہو جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2035 تک 80 اور زائد عمر کی آبادی بڑھ کر 24 لاکھ 60 ہزار ہو جائے گی، اس عمر کی موجودہ آبادی 14 لاکھ

70 ہزار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close