محمد علی سد پاررہ ، ساتھیوں کی تلاش جاری، ہیرو کی بحفاظت واپسی کیلئے پرامید ہیں، وزیر اطلاعات گلگت بلتستان

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ محمد علی سدپاررہ اور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،شدید آندھی ،خرابی موسم کے باعث کامیابی حاصل نہ مل سکی،ہیرو کی بحفاظت واپسی کیلئے پرامید ہیں، بغیر آکسیجن کے ٹو سرکرنے کی کوشش جراتمندی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا کہ محمد علی سدپاررہ اور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے،شدید آندھی اور شدید موسم کی وجہ سے کامیابی حاصل نہ سکی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہیرو کی بحفاظت واپسی کیلئے پرامید ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں سمیت علی سدپارہ سے بوتل نیک سے رابطہ منقطع ہوا،آرمی اور سول انتظامیہ انہیں ڈھونڈنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے پاک آرمی بہت جلد ان کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے تلاش کرنے میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹو پر مائنس 63سینٹی گریڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی معجزے کے ذریعے ان کوبچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر آکسیجن کے ٹو سرکرنے کی کوشش جراتمندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان کے بحفاظت واپسی کیلئے پر امید ہے،آرمی پوری طاقت کیساتھ کوششیں کر رہی ہیں،دھند کی طرح بادل ہونے کی وجہ آپریشن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہر کوہ پیماؤں کی ٹیم بھی تلاش میں حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم نے بھی ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے،مشن مکمل ہونے کے بعد اعزازات کیلئے کوششیں کی جائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close