مریم نواز کی شرکت مشکوک ہو گئی؟ حیدر آباد ہٹڑی بائی پاس پر پی ڈی ایم کے 9 فروری کے جلسے کی تیاریاں جاری

حیدرآباد(این این آئی) ہٹڑی بائی پاس پر پی ڈی ایم کے 9 فروری کے جلسہ عام کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ استقبال کیمپ بھی بڑی تعداد میں لگائے گئے ہیں، مریم نواز کی حیدرآباد آمد یقینی تھی مگر ان کی بڑی صاحبزادی کے حادثے میں زخمی ہونے کے وجہ سے ان کی جلسے میں شرکت مشکوک ہے، ذرائع نے بتایا

ہے کہ اگر مریم نواز کی صاحبزادی کی حالت بہتر ہوئی تو وہ کراچی سے حیدرآباد پہنچیں گی اور لطیف آباد میں مسلم لیگ کے سینئر رہنما خالد عزیز آرائیں کی رہائشگاہ پر کچھ دیر آرام کرنے کے بعد بڑی ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ جائیں گی امکان ھے کہ وہ جاتے ھوئے حیدر چوک پر کارکنوں اور شہریوں سے خطاب بھی کریں گی ،، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کراچی سے سجاول کے راستے حیدراباد پنچیں گے تو فتح چوک پر جے یو ائی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کا استقبال کرے گی اور ریلی کی صورت میں انہیں ھٹڑی بائی پاس جلسہ گاہ لے جایا جائے گا ،جلسے کی۔میزبان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سیدھے جلسہ گاہ پہنچیں گیِ جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جلسہ گاہ کے قریب ھیلی پیڈ بھی تیار کیا گیا ھے پیڑپارتی نے شہر ،لطیف اباد اور قاسم اباد میں استقبالی کیمپ کئے ہیں جن میں پارٹی کے نغمے بجائے جا رھے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر بلاول زرداری کی تصاویر اور ،مولانا فضل الرحمن مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے مرکزی رھنماوں کی چھوٹی تصاویر والے بینر اور ہوسٹر بڑی تعداد میں لگائے گئے ہیں جے یو ائی نے جلسہ عام کے مولانا فضل الرحمن مولانا راشد محمود سومرو کی تصاویر کے پوسٹر لگائے ہیں ہٹری بائی پاس پر جلسے کی تیاریاں جاری ہیں کئی وسیع اور چھوٹے اسٹیج بنانے کے لئے ک درجن بھر کنٹینر منگوائے

ہیں جب کہ وسئع پنڈال سجایا جا رھا ھے شازیہ مری نے دعوی کئا ھے کہ پچاس کرسیاں لگائی جا رھی ہیں باقی لاکھوں شرکا ان کے پیچھے ھوں گے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے جا رھے ہیں اتوار کو شام میں ایس ایس پی حیدراباد عبدالسلام شیخ بے بھی دورہ کر کے سیکورٹی کے جاری انتظامات کا جائزہ لیا وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھی گذشتہ روز جلسہ گاہ کا دورہ کر کے انٹطامات کا جائزہ لیا تھا اور پورے ڈویزن کی پولیس کو سیکورٹی کے لئے متحرک کیا گیا ،صوبے کے تمام اضلاع سے پی پی جے یو ائی کے خصوصا اور پی ڈی ایم کی جناعتوں کے قافلے ائیں گے اس لئے گر جکہ پولیس ،رینجرز سمیت سیکورٹی اداروں کو الرٹ رھنے کی ھدایت کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close