دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے جمع کئے گئے فنڈز پر ایک ارب 70 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد منافع حاصل کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلیے جمع کئے گئے فنڈز پر اب تک ایک ارب 70 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد منافع حاصل کیا گیا ہے، یہ اعلان وزارت خزانہ نے کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق سپریم کورٹ اور وزیر اعظم دیامر بھاشاومہمند ڈیم فنڈ میں نومبر2020ء تک 11ارب 25 کروڑ 4 لاکھ سے زائد رقم

جمع تھی ، ملک کی چار بڑی سیلولر کمپنیوں کی جانب سے 15 کروڑ57 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کروائی تھی ۔ حکومت کا بڑا فیصلہ، مزید 13ڈیمز بنانے کی مظوری دیدی گئی صوبہ پنجاب میں اراضی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید ڈیمز بنانے کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق پنجاب بھر میں 13 چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمز بنانے کا معاہدہ محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پایا۔محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ 13ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گیْ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدیدترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا، ڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑاراضی کو پانی ملے گا، سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے۔صوبہ پنجاب میں اراضی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید ڈیمز بنانے کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق پنجاب بھر میں 13 چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمز بنانے کا معاہدہ محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پایا۔محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں