اب عمران خان وزیراعظم ہیں،سینیٹ الیکشن میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی، اراکین اسمبلی کو واضح پیغام دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالےسے آرڈیننس لانا غیر قانونی نہیں اجازت دیتا ہے، ہمیں آئین اجازت دیتا ہے، ہمیں اپنے ارکان پر بھروسہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان وزیراعظم ہیں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی۔نجی ٹی

وی کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم حکومت میں ہو کر نیوٹرل امپائر کی بات کررہے ہیں، ہمارا مقصد سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کہتی ہیں کہ سینیٹ میں خرید و فروخت ہوتی ہے اس کو روکنے کے لیے ہم اقدامات کررہے ہیں تو یہ اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ یہ بل اشرافیہ کے خلاف ہے وہ اس پر اعتماد کیسے کریں گے؟ عمران خان نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے 20 ممبر صوبائی اسمبلی کو نکالا تھا۔ ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں نوازشریف،بینظیرنےجوکہاہم بھی وہی کہہ رہےہیں، کون سپورٹ کررہاہےکون نہیں سب سامنےآجائےگا۔ ہم چھانگا مانگا کی سیاست نہیں کررہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close