لاہور (پی این آئی) صوبہ پنجاب میں اراضی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید ڈیمز بنانے کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے مطابق پنجاب بھر میں 13 چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کی جائے گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیمز بنانے
کا معاہدہ محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پایا۔محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے شرکت کی۔ بتایا گیا ہے کہ 13ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گیْ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدیدترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا، ڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑاراضی کو پانی ملے گا، سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے۔ بھارت میں گلیشئر پھٹنے سے ڈیم ٹوٹ گیا،ہر طرف تباہی کے مناظر بھارت میں جوشی ماتھ کے قریب گلیشئر پھٹنے سے رشی گنگا تپووان ہائیڈروپاور پراجیکٹ کا ڈیم ٹوٹ گیا اور بھاری نقصان کی اطلاع ہے ، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کے چیف سیکریٹری اوم پرکاش نے بتایا کہ اصل تعداد تو ابھی معلوم نہیں لیکن 100سے 150افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے ، عینی شاہد کے حوالے سے بتایا گیاکہ گلیشئر پھٹنے سے دھول کی ایک دیوار، چٹانیں اور پانی وادی میں گرا۔ایک اور شہری نے بتایاکہ یہ سب کچھ اتنی جلدی میں ہوا کہ کسی کو خبردار کرنے بھی مہلت نہ ملی ، ہمیں بھی ڈر تھا کہ بہہ جائیں گے ۔مقامی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ قریبی ہائیڈروپاور پراجیکٹ پر کام کرنیوالے یا پھر بھیڑ بکریاں چرانے والے لوگ بھی بہہ گئے ہیں لیکن ابتدائی طورپر لاپتہ ہونیوالے افراد کی تعداد کے بارے بھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اترکھنڈکے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دریا میں پانی کی اونچائی معمول سے ایک میٹر زیادہ ہے ۔ ادھر بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کہاکہ وہ خود ساری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں اور قوم دعا گوہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں