کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر بنتے ہیں حلیم عادل شیخ کے خلاف سندھ حکومت کی انتقامی کارروائی سمجھ سے بالا تر ہے ،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سارے اسٹے آڈر اور ثبوت دکھائے اس کے باوجود ان کے رشتے دارو ں کی
قانونی زمینوں کو مسمار کرکے الٹا ان ہی پر مقدمہ درج کروادیا گیاہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کے خلاف سچ بولنے کی سزادی جارہی ہے ،ہم اعلیٰ عدلیہ سے اس زیادتی کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، ان کا کہنا تھاکہ عوام پوچھنا چاہتی ہے کہ سندھ حکومت بلاول ہائوس کی دیواریں کب گرارہی ہے،پی پی والے خود پورے سندھ کی زمینوں پر قابض ہیں ان سے بڑا لینڈ گریبر ہے کون ہوسکتا ہے۔سرکاری املاک پر قبضے کالے دھن کو سفید کرنے کے فارمولے زردار ی صاحب کی ایجادات ہیں، پوری دنیا نے دیکھاکہ بلاول ہاوس کی تعمیر کرنے کے لیے وہاں پر اردگرد کے گھروں کو مسمارکیا گیا وہاں کے لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضے کیئے گئے اس پر سندھ حکومت کی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،زرداری صاحب کے دور میں کرپشن اور چور بازاری کے مہا اسیکنڈلز نے جنم لیا ،پیپلزپارٹی کے ادوار میں ہونے والے زمینوں پر قبضے اور بے ضابطگیوں پرسندھ حکومت کیوں نہیں ہاتھ ڈالتی،کیوں سندھ حکومت صرف اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ ہی انتقامی کارروائیاں کرسکتی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ بلاول بھٹو کے حکم پر ایسا کررہے ہیں کیونکہ حلیم عادل شیخ کا حکومت سندھ کو آئینہ دکھانا پیپلزپارٹی کے تمام چھوٹے بڑے فنکاروں
کو ہی برا لگتاہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی وجہ سے آج ملکی لٹیروں پر ایک لرزہ سا طاری ہے ،پیپلزپارٹی کے وہ تمام لوگ جنھوں نے اس ملک کو ہر دور میں نوچ نوچ کر کھایا ان تمام لوگوں کو سزاضرور ملے گی،انہوں نے مزید کہاکہ ہم سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گے بلکہ ان کی کرپشن کی داستانیں بے نقاب کرتے رہیں گے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں