روٹی اب لنگر سے ملے گی، پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں لنگر خانے قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی) پنجاب میں چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کے لیے معاہدہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق معاہدہ محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پایا۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب نے شرکت کی۔ 13ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے

گی ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدیدترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا، ڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑاراضی کو پانی ملے گا، سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے۔دوسری جانب عثمان بزدار نے دربارحضرت سیداحمدسلطان سخی سرور پر لنگر خانے کا آغاز کردیا۔صوبائی وزیراعلیٰ نے کہا کہ لنگرخانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جارہا ہے، پناہ گاہوں کے باہر غریب افراد کے لیے لنگر خانے کھولے جارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے کبھی کمزورط بقے کی فلاح کے لیے قدم نہیں اٹھایا، تحریک انصاف کی حکومت بےآسرا طبقے کا سہارا بنی ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔۔۔۔ پاکستان کے بغیر یہ کام ممکن ہی نہیں، امریکا نے پاکستان کیساتھ تعلقات سے متعلق بڑا اعلان کر دیا اسلام آباد (پی این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان زیڈ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن واستحکام قائم کرنا ممکن نہیں، پاک امریکا تعلقات کو چین کے زاویے سے نہیں دیکھتے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں، تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن

واستحکام قائم کرنا ممکن نہیں۔بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ دوحہ معاہدے پر نظرثانی کررہی ہے۔ یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کیا طالبان کی طرف سے کیا جانے والا وعدہ درست ہے اور وہ وعدوں کی پاسداری کررہے ہیں۔ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کیلئے امریکی صدرجوبائیڈن نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، طالبان کے ساتھ معاہدے پر نظرثانی کے بعد افواج کے انخلاء کا فیصلہ کریں گے۔زیڈ تارڑ نے ایک سوال پر کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو چین کے زاویے سے نہیں دیکھتے، سی پیک پر مئوقف واضح ہے کیونکہ امریکا نہیں چاہتا کہ شراکت دار قرضوں کے بوجھ تلے دب جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات ایک تاریخی معاملہ ہے، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے بہت مواقع موجود ہیں، تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ سیکریٹری بلنکن اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے میں امید ظاہر کی کہ پاک امریکا تعلقات کو تجارت کے شعبے میں مزید مضبوط بنائیں گے۔کشمیر پرثالثی کے کردار سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ اور ٹرمپ انتظامیہ میں کئی گناہ فرق ہے۔ عالمی سطح پر تمام مسائل سفارتکاری سے حل ہوتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں مسئلہ کشمیر بھی مذاکرات سے حل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close