لاہو ر(این این آئی) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت عقیدہ ختم نبوت کی محافظ ہے، کوئی مائی کا لال پاکستان میں ختم نبوت اور ناموس رسالت سے متعلق قوانین ختم کرنے کی جرات نہیں کر سکتا،وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ
سمیت ہر علاقائی و عالمی فورم پر ناموس رسالت کے لیے آواز اٹھانے والے واحد حکمران ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ایوان اقبال لاہور میں حق چار یار کانفرنس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ خلفائے راشدین کا طرز حکمرانی عوام کی فلاح و بہبود کے اصول پر قائم تھا اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام حق چار یار کے نظام کی تقلید میں ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا خواب ہے کہ کوئی رات کو بغیر چھت کے اور بھوکا نہ سوئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے موجودہ حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے الزامات لگا رہی ہیں لیکن جب تک فلسطین کو اس کے تمام حقوق نہیں مل جاتے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دشمن ممالک نے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کی بہتیری کوششیں کیں، لیکن ناکامی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انڈین را، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ ہر وقت پاکستان کو فرقہ واریت کے ذریعے شام، لیبیا، یمن بنانے پر تلے ہیں لیکن پاکستان میں تمام مکتبہ ہائے فکر کے علما نے عوام کے ساتھ ملکر فرقہ واریت کو شکست دی ہے۔۔۔۔۔ حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے پی ڈی ایم نے کس سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا؟ وفاقی وزیر کا
سنگین الزام لاہور(پی این آئی) پی ڈی ایم پر حکومت مخالف تحریک کیلئے فرقہ واریت پر مبنی جماعتوں سے مدد لینے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے حکومت مخالف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم فرقہ واریت پر مبنی جماعتوں کو ساتھ ملا کر اور مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچوں کے ذریعے احتجاج کرنا چاہتی ہے۔جن کی وجہ سے آج پاکستان کو یہ دن دیکھنا پڑرہاہے وہ ہمیں آج مشورے دے رہے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ، مریم نواز اور بلاول بھٹو بتائیں وہ ایسا کیا کریں گے جو پچھلے تیس سال میں نہیں کرسکے، ان کی کوشش ہے عدالتوں سے انہیں ریلیف مل جائے۔مشورہ ہے کہ سب مل کر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ایک پارٹی بنا لیں،گھوڑا بھی حاضر ہے اور میدان بھی حاضر ہے، مولانا آئیں اور انتخابات میں حصہ لیں ۔ان سب کو چاہیے کہ الائنس کے بجائے ایک ہوجائیں، ایک نئی پارٹی بن جائے پھر مقامی حکومتوں کے انتخابات لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے لئے چھوٹا سا ٹینٹ تو ہم ہی لگوا دیں گے ۔ جن لوگوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ہمیں بتا رہے ہیں،پارلیمنٹ کی تحقیر کرنے کے بعد اسی اسمبلی سے یہ سینیٹ کے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ فواد چوہدری مزید کہتے
ہیں کہ اپوزیشن سے رابطے تو رہتے ہیں ،رابطے کرنے والے پتہ نہیں مریم کو بتاتے بھی ہیں یا نہیں ،مریم بی بی کا پارٹی میں کوئی بڑا قد نہیں، مریم بی بی کی بات تو کوئی پارٹی میں بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا۔پی ڈی ایم والوں کو عدالتوں سے انہیں این آر او مل نہیں پا رہا ۔ ہمیں کسی کو جیل میں ڈالنے کا شوق نہیں ، ان کے خلاف کیسز کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، باہر سے پیسے لے آئیں اور جیلوں سے باہر آجائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں