کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے تک کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے، شہریار آفریدی نے انوکھا مؤقف اختیار کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے تک کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے،عالمی طاقتیں کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کیلئے کردار ادا کریں، اسلام آباد میں موجود ڈپلومیٹک کور اپنے حکمرانوں کو کشمیر بارے آگاہ کرے۔تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سائیکل ریس و بائیک ریلی کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی پارلیمنٹرینز کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح دنیا میں لوگ آزاد ہیں اسی طرح کشمیریوں کو بھی آزادی سے جینے کا حق دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کیلئے کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرکھا ہے،کشمیریوں سے ان کی شناخت، زمین اور معیشت کو چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان بھر سے اب لوگوں کو لاکر کشمیر میں آباد کیا جارہا ہے،ہم ہندوستان کے ان اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود ڈپلومیٹک کور سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے حکمرانوں کو کشمیر بارے آگاہ کرے،جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیںہوگا اس خطے اور دنیا میں امن قائم نہیںہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اس خطے میں فلش پوائنٹ بنا ہوا ہے،ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ جب تک حل نہیں،ہوتا ہم کشمیریوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔ مودی سرکار کا کام خراب ہو گیا،بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے کسان تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کسانوں کی مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف تحریک جاری ، مودی نے دہلی کے

اردگرد سکیورٹی بڑھا دی۔ کانگریس سمیت تمام بڑی اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مودی کسانوں کی تحریک سے خوف زدہ، دارالحکومت دہلی کے اطراف سکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا، کسانوں نے اتردیش اور اترکھنڈ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ رہنماوں نے زرعی قوانین کو معطل کرنے کی پیش کش بھی پھر مسترد کر دی۔ غازی پور بارڈر پر کسان رہنما راکیش ٹکیٹ نے کیل لگانے کی جگہ پر مٹی ڈال کر پھول لگا دیئے جبکہ کارکنوں نے نعرے بازی کی۔ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کی ٹریکٹر پریڈ نے تحریک میں نئی روح پھونک دی ہے۔ کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں نے کسانوں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی، دھرنوں کے مقامات پر انٹرنیٹ بند کردیا۔ گذشتہ روز کسانوں کی جانب سے کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر کئی علاقوں میں ٹریفک مکمل بند رہی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close