کراچی (این این آئی)امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس کے قتل کے ملزم احمد عمر شیخ اور دیگر 4افراد کو سینٹرل جیل کے احاطے میں واقع کمروں میں منتقل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔سندھ حکومت کی جانب سے ڈینئل پرل قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزمان احمد عمر شیخ اور دیگر افراد سے متعلق محکمہ داخلہ
کا حکم نامہ جاری کیاگیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ اور دیگر 4 افراد کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں جیل سے رہا کیا گیا ہے، ان تمام افراد کو رہا کرنے کے بعد سینٹرل جیل کے احاطے ہی میں نئے تعمیر شدہ کمروں میں رکھا جائے گا۔ حکم نامے کے مطابق احمد عمر شیخ اور دیگر افراد کو موبائل فون اور انٹرنیٹ استعمال کی اجازت نہیں ہوگی لیکن یہ تمام افراد اپنے اہلخانہ سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کر سکیں گے۔ حراست میں رکھے گئے ان افراد کے اہلخانہ کے لیے وفاقی حکومت کے قصر ناز میں 5 کمرے بھی مختص ہوں گے۔۔۔۔ حکومتی کوششوں کو بڑا دھچکا لگ گیا، حکومت کی ملک میں ایک ہی دن عید منانے کی کوششیں ناکام، مفتی پوپلزئی نے اعلان کر دیا پشاور (پی این آئی) ملک میں ایک ہی دن عید منانے کی کوششیں ناکام؟ مفتی پوپلزئی کا اپنے پرانے موقف پر قائم رہنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں ایک ہی دن عید منانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ایک مرتبہ پھر دھچکا پہنچا ہے۔ حکومت کی جانب سے کچھ روز قبل ملک میں چاند کی نجی رویت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔حکومت کی اس عائد کردہ پابندی پر مفتی پوپلزئی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ مسجد قاسم علی خان کے امیر ماضی میں سرکاری رویت ہلال کمیٹی کو غیر آئینی قرار دے چکے ہیں۔ اب حکومت کے تازہ اقدام
کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ روز اول سے ہمارا جو موقف تھا وہ آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ ہمارا موقف شریعت مطہرہ کے اصولوں پر مبنی ہے اور یہ شریعت محمدی آخری شریعت ہے، جس نے بدلنا نہیں ہے۔البتہ ہم نے اتنا تعاون ضرور کیا ہے جس سے شریعت کا کوئی حکم پامال نہ ہو۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کیا تھا۔ بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی 2020ء اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020ء کی بھی منظوری سے دی گئی۔ یاد رہے ملک میں ہر سال رمضان المبارک اور عدین کے موقع چاند کی رویت کے موقع پر ہونے والے اختلاف کے نتیجے میں پاکستان میں ہر سال ہی مزہبی تہوار قومی یکجہتی کے ساتھ ایک ہی دن منانے میں مسئلہ رہا ہے ، اسی سلسلے میں وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی اقدامات کیے تھے ، جس کے تحت سائنسی بنیادوں پر چاند کی رویت کو یقینی بنانے کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے۔جب کہ اسی سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ وفاقی وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال
رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کرلیا ، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں