کراچی (این این آئی)کراچی میں پی ٹی آئی لیڈر حلیم عادل شیخ کیخلاف انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران کار سرکار میں مداخلت، سرکاری ملازمین پر حملے اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔کورنگی کے رہائشی کی مدعیت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت 70 افراد کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں مقدمہ
درج کرلیاگیا۔مقدمے میں نقص امن، مالی نقصان پہنچانے اور سرکاری ملازمین پر حملے کی دفعات سمیت اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور دھمکی دینے کی دفعات بھی شامل ہیں۔یہ مقدمہ ہفتے کو فارم ہائوسز کیخلاف کارروائی کے بعد درج کرایا گیا جس میں انسداد تجاوزات کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، مظاہرین نے سرکاری عملے پر پتھرا کیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے تھے۔اس حوالے سے وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن چیف جسٹس کے حکم پر کیا جا رہا ہے، حلیم عادل چیخ رہے ہیں کہ ان کے خاندان کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔حکام کے مطابق اب تک اربوں مالیت کی 500 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین واگزار کرائی گئی جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمین 30 سالہ لیز پر پولٹری فارمنگ اور زرعی مقاصد کے لے دی گئی تھی تاہم زمین کو کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔ حکومتی کوششوں کو بڑا دھچکا لگ گیا، حکومت کی ملک میں ایک ہی دن عید منانے کی کوششیں ناکام، مفتی پوپلزئی نے اعلان کر دیا پشاور (پی این آئی) ملک میں ایک ہی دن عید منانے کی کوششیں ناکام؟ مفتی پوپلزئی کا اپنے پرانے
موقف پر قائم رہنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں ایک ہی دن عید منانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ایک مرتبہ پھر دھچکا پہنچا ہے۔ حکومت کی جانب سے کچھ روز قبل ملک میں چاند کی نجی رویت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔حکومت کی اس عائد کردہ پابندی پر مفتی پوپلزئی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ مسجد قاسم علی خان کے امیر ماضی میں سرکاری رویت ہلال کمیٹی کو غیر آئینی قرار دے چکے ہیں۔ اب حکومت کے تازہ اقدام کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ روز اول سے ہمارا جو موقف تھا وہ آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ ہمارا موقف شریعت مطہرہ کے اصولوں پر مبنی ہے اور یہ شریعت محمدی آخری شریعت ہے، جس نے بدلنا نہیں ہے۔البتہ ہم نے اتنا تعاون ضرور کیا ہے جس سے شریعت کا کوئی حکم پامال نہ ہو۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کیا تھا۔ بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی 2020ء اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020ء کی بھی منظوری سے دی گئی۔ یاد رہے ملک میں ہر سال رمضان
المبارک اور عدین کے موقع چاند کی رویت کے موقع پر ہونے والے اختلاف کے نتیجے میں پاکستان میں ہر سال ہی مزہبی تہوار قومی یکجہتی کے ساتھ ایک ہی دن منانے میں مسئلہ رہا ہے ، اسی سلسلے میں وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی اقدامات کیے تھے ، جس کے تحت سائنسی بنیادوں پر چاند کی رویت کو یقینی بنانے کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے۔جب کہ اسی سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ وفاقی وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کرلیا ، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں