پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں 20 نشستیں ملنے کا دعوی کر دیا خیبر پختونخوا سے کتنی نشستوں کا دعویٰ کیا؟ جانیئے

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو 20نشستیں ملنے کا دعوی کردیا، ہفتہ کو نوشہرہ میں نجی ٹی وی سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن والے صبح کچھ اور شام کو کچھ اور کہتے ہیں کبھی اپوزیشن اتحاد کہتا ہے کہ وہ کسی سے رابطہ

نہیں کرتے ہیں پھر خود ہی کہتے ہیں رابطہ کرتے ہیں،پرویز خٹک نے کہاکہ مجھے نہیں پتا کہ اپوزیشن سے کون کون رابطے میں ہے، لانگ مارچ سے حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں 20سیٹوں پر تحریک انصاف کو کامیابی مل جائے گی،پرویز خٹک نے 20 نشستوں کے حوالے سے اپنے دعوی سے متعلق مزید کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہم 12میں سے 10سیٹیں جیت لیں گے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے 6امیدوار، سندھ اور بلوچستان سے 2 سیٹیں پی ٹی آئی کے حصے میں آئیں گی۔۔۔۔ ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا، الزام اور جوابی الزام تراشیاں جاری اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام نے دیکھ لیا ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا،پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگر انہیں نہیں ملا، چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو، ہم شفافیت اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا،پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگر انہیں نہیں ملا، ہم چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگر وں کا خا تمہ ہو، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگر اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔ا نہوں

نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف حکومتوں میں روزانہ کرپشن کیسز سامنے آ تے رہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ووٹ بیچنے پر پارٹی کے 20 ارکان کو نکالا، عمران خان نے واضح کہا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ این آر او نہیں ملا تو یہ سڑکوں پر نکل آئے اور سب نے دیکھا کہ یہ ناکام ہوئے، ان جماعتوں کو سیاسی اور انتخابی دونوں میدان میں عوام نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو لوٹا گیا پیسہ واپس دیں پھر شائد عوام ان کی طرف متوجہ ہوں، بارہ سال سے آپ کی حکومت ہے سندھ پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت لانے کا کام عمران خان ہی کرسکتے ہیں، ن لیگ ا ور پیپلز پا رٹی والے جا نتے ہیں بغیر پیسہ خر چ کیے وہ ا لیکشن نہیں جیت سکتے۔ ا نہوں نے کہا کہ ا پوزیشن کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا، عمران خان نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے تاریخ کا طویل احتجاج کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں