لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے بڑے دھڑے نے اپنے وزیراعظم کے فیصلے کیخلاف بغاوت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کچھ روز قبل مہنگائی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم
وزیراعظم کو اپنے اس فیصلے پر اپنی جماعت کے اندر ہی بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع کی مارکیٹ کمیٹیوں کے معذول چئیرمین اور وائس چئیرمینوں نے وزیراعظم کے فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ان چئیرمین اور وائرس چئیرمینوں نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔ان افراد کا موقف ہے کہ ہم مہنگائی کے ذمے دار نہیں ہیں۔ پارٹی چئیرمین اور وزیراعظم عمران خان کو مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، کیونکہ یہ فیصلہ مستقبل میں معذول چئیرمین اور وائرس چئیرمینوں کیلئے الیکشن لڑنے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔اسی لیے مارکیٹ کمیٹیوں کے درجنوں معذول چئیرمین و وائس چئیرمینوں وزیراعظم کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔ تاہم پنجاب کے بیشتر اضلاع کی اکثریتی مارکیٹ کمیٹیوں کے چئیرمین و وائس چئیرمینوں نے وزیراعظم کے فیصلے کو بنا کسی اعتراض کے تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 روز قبل منعقدہ ایک اجلاس میں ریمارس دیے تھے کہ مارکیٹ کمیٹیاں اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں کم کرنے میں ناکام ہوئیں، مارکیٹ کمیٹیاں بڑے تاجروں ، پریشر گروپس سے مل کر پیسے بناتی ہیں۔ اسی لیے وزیراعظم نے مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں