اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام نے دیکھ لیا ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا،پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگر انہیں نہیں ملا، چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو، ہم شفافیت اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عوام نے دیکھ لیا ایک شخص لندن دوائی لینے گیا تھا آج تک واپس نہیں آیا،پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگر انہیں نہیں ملا، ہم چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگر وں کا خا تمہ ہو، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگر اپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف حکومتوں میں روزانہ کرپشن کیسز سامنے آ تے رہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے ووٹ بیچنے پر پارٹی کے 20 ارکان کو نکالا، عمران خان نے واضح کہا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ این آر او نہیں ملا تو یہ سڑکوں پر نکل آئے اور سب نے دیکھا کہ یہ ناکام ہوئے، ان جماعتوں کو سیاسی اور انتخابی دونوں میدان میں عوام نے مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو لوٹا گیا پیسہ واپس دیں پھر شائد عوام ان کی طرف متوجہ ہوں، بارہ سال سے آپ کی حکومت ہے سندھ پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شفافیت لانے کا کام عمران خان ہی کرسکتے ہیں، ن لیگ ا ور پیپلز پا رٹی والے جا نتے ہیں بغیر پیسہ خر چ کیے وہ ا لیکشن نہیں جیت سکتے۔ ا نہوں نے کہا کہ ا پوزیشن کے تمام ترحربوں کے باوجود عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا، عمران خان نے الیکشن سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے تاریخ کا طویل احتجاج کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں