اشیا ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح اعشاریہ 53 فیصد اضافہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں

میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جب کہ 13 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، کھانے کا تیل، پسی ہوئی مرچ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر، پیاز آلو، دالیں، چینی آٹا، انڈے سستے ہوگئے۔۔۔۔۔ چوہدری نثار کی( ن) لیگ میں واپسی کا قوی امکان پس پردہ کیا کچھ چل رہا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار اعزاز سید روزنامہ جنگ میں اپنے آج کے کالم ’اپوزیشن کی کنفیوژن ‘ میں لکھتے ہیں کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ہر جماعت اپنے مفادات کو ہاتھ میں لے کر اپنا بھا ئوتا کرنے پر تیار ہے۔ مسلم لیگ ن کے بانی نوازشریف جلاوطن ہیں اورصدر میاں شہباز شریف گرفتار۔ شہباز شریف کی رہائی اور لیگی قیادت کی مقدمات سے جان خلاصی کے لئے راولپنڈی میں بیٹھے چوہدری نثار خاموشی سے کوششیں کررہے ہیں۔ ظاہر ہے یہ سب شہبازشریف کی ایما پر ہورہا ہے۔اگر مسلم لیگ ن کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ایسی ڈیل ہوجائے جس میں مریم نواز کا مستقبل میں کوئی کردار نکل آئے تو ڈیل کروانے والے چوہدری نثار کی پارٹی میں باعزت واپسی بھی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں کہیں کچھ نہ کچھ ہورہا ہے مگر پیشرفت ابھی کوئی نہیں ہوئی۔

ن لیگ کی طرح پیپلز پارٹی بھی فوری طور پر اپنے مقدمات سے جان چھڑانے کے لئے بھا ئوتا کررہی ہے۔ کہیں پر کچھ انڈراسٹینڈنگ ہوچکی ہے۔ جس کا اشارہ قومی احتساب بیورو کی پیپلزپارٹی پرہتھ ہولا رکھو کی پالیسی سے نظر آرہا ہے۔ پارٹی چاہتی ہے کہ ان کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس اسلام آباد سے سندھ میں انکے ہوم گرائونڈ پر منتقل کردئیے جائیں۔معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور نیب نے اس معاملے پر جوقانونی جواب تیار کیا ہے اس میں پیپلزپارٹی کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا گیا۔ جواب جب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائیگا تو سب کی آنکھیں کھل جائینگی۔اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف حکمت عملی پر کنفیوژن کی حکمرانی ہے۔ اپوزیشن جب تک جمہوریت اور آئین کی حتمی بالادستی کیلئے اپنے اہداف واضح نہیں کرے گی ناکام و نامراد ہوتی رہے گی اور طاقت کے اصل کھلاڑی اقتدار پر مسلسل قابض رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close