اسلام آباد (آن لائن)وفاقی پولیس میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشن نے 12تھانوں کے محرر تبدیل کر دیئے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن نے وفاقی پولیس میں واضع تبدیلی کی خواہش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مثبت اقدام کیا ہے،تبدیل ہونے محرر تھانہ بھارہ کہو،شمس
کالونی،کوہسار،کورال،کھنہ،ابپارہ،رمنا،ترتول،شہزاد ٹاؤن،نیلور،اور انڈسٹریل ایریا شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے وفاقی دارالحکومت سے جرم اور جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں کے خاتمہ کا نہ صرف تہیہ کیا بلکہ تمام پولیس افسران کو حکم دیا کہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے جہاں سے جرم اور دیگر جرائم کی پیداوار ممکن ہو،ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوز کی تبدیلی کے بعد محرر کو نشانہ پر لے لیا گیا ہے اور اس کے بعد ممکنہ طور پر افسران کے آپریٹرز کو بھی تبدیل کر کے جنرل ڈیوٹیز کرائی جائیں گی،کیونکہ رپورٹس کے مطابق آپریٹرز کے احکامات ممکنہ افسران کے سمجھے جاتے تھے اور ان سے بیشتر ایس ایچ اوز خوف زدہ رہتے تھے ،پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے چارج سنبھالنے کے بعد تھانوں میں کوالیفائیڈ اور اچھی شہریت کے حامل محرران کی تعیناتی کے احکامات دئیے تھے، ڈی آئی جی آپریشنر افضال کوثر کے مطابق محرران کی تعیناتی کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ایس ایس پی انوسٹیگیشن، ایس پی سی ٹی ڈی اور ڈی ایس پی سپیشل برانچ پر مشتمل تھی، کمیٹی نے محرر لگنے کے خواہشمند کنسٹیبل سے اے ایس آئی رینک کے ملازمین سے تحریری ٹیسٹ و انٹرویوکیا،اورکامیاب ہونے والے ملازمین کو تھانوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں