سستی بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کے حوالے سے حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ 53 ان ڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) کےساتھ نیا معاہدہ ہونے جارہا ہے جس کی کابینہ سے 10 روز میں اجازت مل جائے گی، نئےمعاہدے سے 800 ارب روپے کا فائدہ ہو گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا

ہے کہ ماضی میں توانائی معاہدے ڈالر میں کیےگئے، آئی پی پیز کو 450 ارب روپےسابق بلوں کی مد میں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو 450ارب روپے 2قسطوں میں دیئے جائیں گے، 40فیصد رقم فوری طور پر دی جائےگی جبکہ باقی 60فیصد رقم اگست میں دی جائےگی۔ پرانی ٹیکنالوجی کےآئی پی پیز پلانٹ بند کر کے ڈسڑی بیوشن کےکلیکشن کا کام نجی شعبے کو دیا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پر الزام لگتا ہے کہ اس نے قرض زیادہ لیا، حکومت سنبھالی تومجموعی قرض 25ہزارارب روپے تھا، ہماری حکومت نے 12ہزار ارب روپے کا قرض لیاجبکہ 12 ہزارسےچھ ہزار ارب روپے ماضی کے سود میں اداکیے۔ کوروناکےدوران 700ارب روپے کا عوام کو پیکج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قرض میں تین ہزار ارب روپےکااضافہ ڈالر مہنگا ہونےکے باعث ہوا، ایک ہزار ارب روپے حکومت نے اپنے پاس رکھے۔ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے پربہت زیادہ توجہ ہے جس کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ توانائی شعبے پر کیے گئے اقدامات کے اثرات نو سے 12 ماہ میں آئیں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ بڑا اضافہ کرنے کی تیاریاں، عوام کیلئے پھر بری خبر آگئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ اضافے کی حکومتی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت16 روپے 79 پیسے کرنے کی سفارش کی گئی ہے،بعض صارفین کو ایک روپے84 پیسے فی یونٹ تک سبسڈی دینے کی سفارش کی گئی ہے،300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو سبسڈی دی جائے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے300 سے 700 یونٹ

تک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 48 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے، 700 سے زائد یونٹ والے صارفین کیلئے دو روپے چار پیسے ،ٹی او یو آف پیک صارفین کیلئےتین روپے 23 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں چار روپے نو پیسے فی یونٹ تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔صنعتی صارفین کیلئے ایک روپے 14 پیسے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے،حکومت بجلی کے زرعی صارفین کو 85 ارب روپے کی سبسڈی دےگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close