شہباز شریف کو ہتک عزت کیس میں بری نہیں کیا گیا بلکہ ابھی تو کیس کی ابتداء ہوئی ہے، ن لیگ کی خوشیاں خاک میں مل گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)سینئرصحافی اور تجزیہ کارشاہین صہبائی نےکہاہےکہ برطانیہ کی عدالت نےمسلم لیگ ن کےصدرمیاں شہباز شریف کو ہتک عزت کیس میں بریت کا سرٹیفکیٹ نہیں دیا بلکہ ابھی تو کیس کی ابتداء ہوئی ہے،اب ڈیلی میل کو مقدمے میں ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب

سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے شاہین صبائی کا کہنا تھا کہ کچھ ٹی وی چینلز اور مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہتک عزت کیس میں برطانوی عدالت میں فیصلہ سنادیاہےحالانکہ ایسا کچھ نہیں ہےاورڈیلی میل کےرپورٹر کےخلاف برطانوی عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں دیا ،جج نے صرف یہ کہا ہے کہ الزامات بہت سنگین ہیں اب اخبار کو اس مقدمے میں ثبوت فراہم کرنا ہوں گے جبکہ بادی النظر میں ڈیوڈ روز کے لئے وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کیس میں جج نے کہا کے ڈیلی میل نے سنگین الزام لگائے ہیں،اب کیس چلے گا اور ثبوت پیش کرنے ہونگے ، اسکا مطلب یہ نہیں کے شہباز شریف بری ہو گئے ، ابھی تو کیس کی ابتدا ہوگی اور جج فیصلہ سب ثبوت دیکھ کر کرے گا،معاملے کا مطلب یہی ہے،الزامات سنگین ہیں اور مقدمے کی سماعت آگے بڑھے اور ثبوت پیش کیے جائیں گے، ابھی کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ شہباز شریف کی بڑی جیت، لندن کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کےحق میں فیصلہ سنا دیا لندن(پی این آئی)ہتک عزت کے کیس میں لندن کی عدالت نے شہباز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا۔شہباز شریف کے ڈیوڈ روز اور برطانوی اخبار ڈیلی میل پر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی۔جسٹس میتھیو نکلین نے ابتدائی سماعت کے بعد فیصلہ سنا یا اور کہا اخبار کے مضمون میں لکھے گئے الفاظ شہباز شریف کی ہتک عزت کا باعث تھے۔جسٹس نکلین نے کہا مضمون میں کہا گیا منی لانڈرنگ ہوئی ہے، متاثرین میں برطانوی ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں، شہبازشریف اورعلی عمران کرپشن سے مستفید ہوئے، شہبازشریف منی لانڈرنگ سے بھی مستفید

ہوئے، مضمون میں شہبازشریف کو یوکے ڈیفڈ کا پوسٹربوائے کہا گیا۔ڈیلی میل کے وکلاءنے سماعت کے دوران کہا شہباز شریف کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات مفروضوں پر مبنی تھے، شہبازشریف لاہور میں محل جیسے گھرمیں رہتے ہیں۔ڈیلی میل کے وکلا نے تسلیم کیا شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں۔ہماری معلومات محدود ہیں۔اس موقع پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا اخبار کا مضمون شواہد کے بجائے مکمل طور پربے بنیاد الزامات پرمشتمل تھا، مضمون میں شہباز شریف کی توہین کی گئی۔مضمون میں پہلے شہبازشریف اوربرطانوی حکومت کے رابطوں کی مثال دی گئی پھرکرپشن کے الزامات لگائے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close