اپوزیشن الٹا لٹک کربھی این آراو حاصل نہیں کرسکتی، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

کوٹلی (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب میں اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ جمعہ کواپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کو جہاں لانگ مارچ کرنا ہے کرلے ، حکومت مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الٹا لٹک کربھی این آراو حاصل نہیں

کرسکتی، بڑے بڑے ڈاکوں کو کسی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ چھوٹے چور جیلوں میں ہوں اور بڑے چور این آر او لے کر باہر چلے جائیں۔۔۔۔۔استعفے دیتی دیتی ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنےامید واروں سے درخواستیں طلب کرلیںاسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)نے خواہشمند امید واروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے امید وار 15 فروری تک درخواستیں ارسال کریں۔احسن اقبال نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست 50 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ اور فارم کیساتھ مسلم لیگ (ن) کے نام دی جائے۔۔۔۔’’آصف زرداری کتنا بڑا گرو نکلا‘‘ اپنی ضمانت کنفرم کرالی، حیران کن انکشافاسلام آباد( آن لائن )یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے موقعے پر خطاب میںوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں یوٹرن دینے کا طعنہ دینے والو تم تو رانگ ٹرن لیتے ہو، جس اسمبلی پر مولانا نے لعنت بھیجی آج اسی سے ووٹ مانگنے جائیں گے، آصف زرداری کتنا بڑا گرو نکلا، اس نے اپنی ضمانت کنفرم کرالی، ان کے کیس کراچی جائیں گے تو کون گواہی دے گا؟چیلنج کرتا ہوں کہ مریم کو باہر جانے دیں تو پی ڈی ایم ختم ہوجائے گی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ زرداری جب جیل میں

تھا تو بدمعاشوں کا تمام نیٹ ورک ڈیل کرتا تھا۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب میں کہا کہ آصف زرداری کے کیس کراچی چلے گئے تو اس کے خلاف گواہی کون دے گا؟قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی راولپنڈی کا نام نہیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اتحاد کی جانب سے 26 مارچ کو اسلام آباد کی جانب سے حکومت مخالف مارچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تمام معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کچھ دنوں میں راولپنڈی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close