وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا عندیہ دےد یا

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہے،عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ، وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کے وفد کی ملاقات کے دوران کی ، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں اسامہ غیاث میلہ، انصر اقبال ہرل اور میجر جنرل (ریٹائرڈ)سلیم میلہ شامل تھے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی ملاقات میں شریک تھے،ملاقات میں پارٹی کے امور، عوام کو درپیش مسائل کے حل، فلاحی و ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہے، آج پاکستان میں گنے، چاول، سٹرس کے کاشتکاروں کو فصلوں کا زیادہ منافع مل رہا ہے جس سے دیہی علاقوں میں خوشحالی آ رہی ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا ۔۔۔۔۔استعفے دیتی دیتی ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنےامید واروں سے درخواستیں طلب کرلیںاسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن)نے خواہشمند امید واروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کیلئے امید وار 15 فروری تک درخواستیں ارسال کریں۔احسن اقبال نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہدرخواست 50 ہزار روپے کے بینک

ڈرافٹ اور فارم کیساتھ مسلم لیگ (ن) کے نام دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close