بچوں کیلئے کامیاب جوان جونیئر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے عالمی ادارے یونیسف کے اشتراک سے بچوں کے لیے کامیاب جوان جونیئر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے یونیسف اور حکومت کے درمیان باہمی اشتراک کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت 10سے 19 سال کے بچوں کیلئے منفرد پروگرام متعارف

کرایا جائے گا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار اور یونیسف کی آیڈاگرمانے معاہدے پر دستخط کیے اور حکومت اور یونیسف نے پاکستان میں ایڈولیسنٹ ایکویلٹی اینڈیکس مرتب کرنے پر اتقاق کیا۔ بچوں کی فلاح و بہبود، درپیش مشکلات کے مستقل حل کیلیے پالیسی تشکیل دی جائے گی اور ایکویلیٹی انڈیکس کے ذریعے کم عمری میں بچوں کی رہنمائی ممکن ہوسکے گی۔ آیڈا گرما کا کہنا ہے کہ یونیسف متعلقہ لوگوں کو ٹریننگ اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا اور بچوں سے متعلقہ سوشل سیکٹر پالیسیز کا جائزہ لینے کیلیے بھی تعاون کرے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انڈکس کا مقصد 10 سے 19 سال کے بچوں کے مسائل اور مشکلات جانچنا ہے، پروگرام کے ذریعے بچوں کی فلاح و بہبود کیلیے ملکر کام کریں گے۔۔۔۔۔ بختاور بھٹو زرداری نے اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے ،فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو نے اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس نوبیاہتے جوڑے کے اتھ آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو بھی موجود ہیں۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آصف علی زرداری اپنی بیٹی اور داماد محمود چوہدری کے سامنے آئینہ رکھتے ہیں تاکہ رسم کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو پہلی نظر دیکھ لیں۔جب بختاور بھٹو اور محمود چوہدری ایک دوسرے کو پہلی نظر دیکھ لیتے ہیں تو آصف علی زرداری اپنی بیٹی کے چہرے سے گھونگھٹ ہٹا دیتے ہیں۔بختاور بھٹو نے یہ دلکش ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ وہی آئینہ ہے جو میرے والد اور والدہ نے اپنی شادی پر ’آرسی مصحف‘ کی رسم کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا تھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے بھی اپنی اس رسم کے لیے وہی آئینہ استعمال کیا جو والد اور والدہ نے اپنی شادی پر کیا تھا۔‘انسٹاگرام پر شیئر کی گئی بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ خاص بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے لیے بنایا گیا ہے۔بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی شادی کی اس خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد پسند کررہی ہے اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سابق وزرائے

اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close