وزیراعظم کو گالیاں پسند ہیں ، قریبی لوگوں کا انکشاف ،عمران خان کی پسندیدگی دیکھ کر وزراء نے گالیاں شروع کر دیں ، حیران کن دعوی

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کے قریب بہت سارے لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ عمران خان کو گالیاں پسند ہیں لیکن میں یہ نہیں مانتا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان اس

وقت ہمارےسمیت پوری دنیا آئیڈیلائز کر چکی ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان ہیں اور انہیں انٹرنیشنل سطح پر مانا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر دیکھ لیں جس کے بعد امت مسلمہ انہیں لیڈر ماننے پر مجبور ہوئی ۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ کہہ دے کہ عمران خان کو شکسپئر پسندہےتو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے عمران خان کو گالیاں اچھی لگتیں ہیں تو یہ بات کوئی بھی نہیں مانے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعودکا کہنا تھا کہ کچھ وزراء نےگالیاں کا شروعات اس لیے کی کیونکہ یہ عمران خان کا پسند ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر گالم گلوچ کا کلچر اب بند کر دینا چاہیے کیا گالم گلوج اور فحش کلامی والے اب قانون سازی کریں گے؟۔ گزشتہ روزاسمبلی کے فلور پر جوتا لہرایا گیا اور گالم گلوچ و دست گریبان ہونا کافی حیران کن بات ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close