راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کررہے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیاہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری
بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری بھارتی مظالم کا عزم و ہمت سے مقابلہ کر رہے ہیں، لاک ڈائون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور عالمی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرکے اس انسانی المیے کو ختم کیا جائے۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے آج کوٹلی کے جلسے کے لیے بیرسٹر سلطان محمود نے تیاریوں کا جائزہ لیا، ریلیاں منعقد کیں کوٹلی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کاکا پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان کے پانچ فروری کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوائی گراؤنڈ کوٹلی جلسہ گاہ کا تفصیلی دورہء۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جلسہ گاہ کے انتظامات تیاریوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے جلسہ کے انتظامات پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کے جلسہ کے انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کوٹلی دورے اور جلسے کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں کوٹلی کی عوام اپنے محبوب قائد وزیر اعظم عمران خان کی آمد کا بے تابی و بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کھلاڑی عمران خان کا تاریخی خطاب سننے کے لئے پرجوش ہیں۔ کوٹلی کے عوام کا جوش و خروش اس قدر دیدنی ہے کہ اس سے صاف نظر آ رہا ہے کہ انشا ء اللہ کل کا جلسہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کوٹلی آمد پر فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے ہر فورم پر صحیح معنوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے سفیرہونے کا حق ادا کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جلسہ عام سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے جس سے پوری دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ پانچ فروری کو پاکستان کے وزیر اعظم نے کوٹلی سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور اسی طرح عمران خان اپنے تاریخی خطاب میں لائن آف کنٹرول کے قریب سے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی اہم اعلان کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کے لائن آف کنٹرول کے ساتھ کوٹلی کے دورے کے بین الاقوامی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب
ہونگے اور اسکاعالمی سطح پر بھی ایک بہتر پیغام جائے گاکیونکہ کل وزیراعظم عمران خان کے جلسہ کو نیشنل میڈیا کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل میڈیا بھی کور کرے گا۔پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا یہ دورہء انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے جہاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہونگے وہاں مسئلہ کشمیر کوبھی عالمی سطح پر خاصی تقویت حاصل ہو گی۔اس لیے میری عوام سے اپیل ہے کہ وہ پانچ فروری دن ایک بجے ہوائی گراؤنڈ کوٹلی پہنچ کر جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے قائدعمران خان کا تاریخی استقبال کریں۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں کوٹلی شہر میں ہر طرف پارٹی پرچموں اور وزیر اعظم عمران خان کے خیرمقدمی بینرز، پینا فلیکس پوسٹرز اور اسٹیکرز کی بہار آ چکی ہے پورے کوٹلی شہر اور تمام داخلی و خارجی راستوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے پی ٹی آئی کارکنان یوتھ ونگ آئی ایس آئی اور عوام کا جوش و ولولہ فلک بوس ہو چکا ہے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی کوٹلی میں گزشتہ تین روز کی مسلسل موجودگی نے جلسہ کے ٹیمپو میں مزید اضافہ کر دیا ہے کوٹلی سٹی راج محل سہنسہ چڑہوئی نکیال اور کھوئی رٹہ سے کارکنان بڑے بڑے قافلوں کی شکل میں کل کے
جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں