ابھی جو سینیٹ کا الیکشن ہونے جا رہا ہے وہ مڈ ٹرم الیکشن کی طرف جائے گا

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ذاتی دوست بھی ان کو دغا دینے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے پروگرام میں کہا کہ ہم اس لیے ابھی کچھ نہیں کر رہے کیونکہ جو انہوں نے سینیٹ کے الیکشن میں ہمارے

ساتھ کیا تھا، وہی ہم ان کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔نبیل گبول نے کہا کہ حکومت کو سینیٹ الیکشن کو لے کر جو خوف ہے وہ ہم سجھ سکتے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اکیس اراکین اسمبلی ان کے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن میرے پاس جو نمبر ہے وہ اس سے زیادہ ہے۔ حکومت کو سیکرٹ بیلٹ کا خدشہ ہے اور ان کو ااسی بات کا خوف ہے کہ ان کے اپنے لوگ ہی ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔نبیل گبول نے کہا کہ جو انہوں نے سینیٹ میں ہمارے ساتھ کیا تھا ، اس کو میں ”رات گئی بات گئی” کہتا ہوں کیونکہ اس میں ہمارے لوگ بھی تھے۔اُس وقت اس معاملے میں بہت کچھ تھا لیکن اب وہ بہت کچھ کرنے والوں نے کہہ دیا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں۔اب ہ بیچ میں نہیں پڑیں گے۔ اب آپ جانیں اور حکومت جانے، سیاست جانے ، ہمارا اس میں کچھ نہیں ہے۔ نبیل گبول نے کہا کہ ہم اس بات پر خوش ہیں کہ ہماری اس تحریک کی وجہ سے کم از کم یہ اچھی بات ہوئی ہے۔ تاہم اب مقابلہ دو پہلوانوں کے درمیان ہے۔ پہلے جو مقابلہ تھا جو دو پہلوانوں کے مابین براہ راست اس لیے نہیں ہو رہا تھا کیونکہ اس میں کوئی فریق تھا لیکن اب ایسا کچھ نہیں ہے۔نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ ابھی جو سینیٹ کا الیکشن ہونے جا رہا ہے وہ مڈ ٹرم الیکشن کی طرف جائے گا۔ عمران خان بہت جلدی ناراض ہو جاتے ہیں۔ عمران خان کو ان کے ذاتی دوست دغا بھی دینے جا رہے ہیں ، وہ غصے میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close