پارٹی سے نکل جائو، نواز شریف نے کس کو ن لیگ چھوڑنے کی ہدایت کر دی؟ تہلکہ خیز خبرآگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو بیانیے سے اتفاق نہ کرنے والوں کو پارٹی چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر واضح کر دیا کہ پاکستان میں جمہوریت صرف اور صرف ووٹ کو

عزت دو کے بیانیے پر کھڑے ہونے سے ہی بچ سکتی ہے۔آپ میں سے بھی کوئی اگر اس بیانیے سے اتفاق نہیں کرتا تو اسے حق حاصل ہے کہ وہ ہمارا ساتھ چھوڑ دے۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، نوازشریف نے نوازشریف نے لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کو تیار ہے۔دونوں میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ قائد ن لیگ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔نوازشریف نے کہا پی ڈی ایم جو بھی فیصلہ کرے ن لیگ مکمل حمایت کرے گی۔ حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کو تیار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر جاکر ان سے ملاقات کی۔جس میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ گزشتہ روز نائب صدر مریم نواز نے بھی تحریک کے حوالے سے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھوڑا صبر کرو! بتائیں گے استعفے کیا ہوتے ہیں، ہمارے استعفے ’’ایماندار بندے‘‘ جیسے نہیں ہوں گے کہ سپیکر بلائے تو غائب ہو جاؤ، سڑک پر کھڑے ہو کر صبح شام اسمبلی کو گالیاں دیتے رہو، پھر سال بھر کی غیرحاضری کی تنخواہیں اور الاؤنسز بھی وصول کرلو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں