خان صاحب کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہونا، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ تین بڑوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی

حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نام نہ لیتے ہوئے کہا کہ تین بڑوں نے میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا کہ ہم کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے۔واضح طور پر کہا گیا کہ ان کے بلیک میل ہونے کے ہتھکنڈے سے ہم گھبرانے والے نہیں، جس جس نے کرپشن کی انہیں آخر تک لے جائیں گے۔تینوں سے فیصلہ کیا کہ انہوں نے جتنا زور لگانا ہے لگا لیں۔انہوں نے امریکا میں لابنگ کر لی، سعودی عرب سے بھی مدد کی درخواست کی لیکن تینوں سے فیصلہ کیا کہ ہم بلیک میل نہیں ہوں گے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ کافی دنوں سے نواز شریف کا بھی کوئی بیان نہیں سامنے آیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، نوازشریف نے نوازشریف نے لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت مخالف تحریک میں پوری قوت استعمال کرنے کو تیار ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان کے درمیان پی ڈی ایم تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں میں حکومت مخالف تحریک، لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔قائد ن لیگ نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close