گلگت (پی این آئی) ملک کا پہلا ریجن جس نے کورونا وائرس کو مکمل شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کورونا وائرس کو شکست دینے والا ملک کا پہلا ریجن بن گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے 5 اضلاع، غذر، ہنزہ، دیامر، نگر اور گلگت کورونا سے مکمل طور پر فری قرار دے دیے گئے ہیں۔ ان
اضلاع میں اس وقت ایک بھی کرونا کا مریض زیر علاج نہیں۔اس وقت گلگت بلتستان کے 10 میں سے 5 اضلاع میں کچھ ایکٹیو کیسز باقی ہیں۔ پورے گلگت ریجن میں اس وقت صرف 16 مریض زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 912 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 4 ہزار 794 مریض صحتیاب ہو چکے، جبکہ کل 102 مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11833ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5لاکھ 50540تک جاپہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 32889ہے۔اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1772 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 5818 ہو گئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 248919ہوگئی ہے جبکہ 4036افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 159311ہے اور 4821افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18840اور ہلاکتیں 196ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67803اور 1931ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9100افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 269افراد انتقال کرگئے۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4912اور 102افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41655ہے اور اب تک 478مریض انتقال کر چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں