پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ، کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات لازوال ہیں ، کوئی طاقت پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو کمزور نہیں کر سکتی ، مستقبل میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی ، اقتصادی ، سیاحتی ، ثقافتی روابط مزید مضبوط

ہوں گے ، پاکستان ارض حرمین شریفین کے دفاع ، سلامتی اور استحکام کو متاع عزیز سمجھتا ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیرنواف سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایمان ، عقیدے اور دو قوموں کے تعلقات ہیں۔ موجودہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ تمام عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبوط بنایا جائے ۔ سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکزہے اور امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کو ہمیشہ کی طرح اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہے ۔ سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں کبھی کمزوری پیدا نہیں ہو سکتی ، مستقبل میں تمام شعبوں میں یہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں