سندھ کے وزرا اور مشیروں پر ذاتی رہائش گاہوں پر سائلین سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی، عوام کے مسائل کہاں حل کریں؟

کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام وزرا اور مشیروں پر ذاتی رہائش گاہوں پر سائلین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزراء اور مشیروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفتروں میں بیٹھ کر عوام کے مسائل حل کریں ۔وزیراعلیٰ سندھ کے

احکامات کے بعد جمعرات سے وزراء نے اپنے گھروں پر عوام سے ملاقاتیں ختم کردی ہیں ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ کوئی بھی عوامی مسئلہ ہو وزرا اور مشیران دفتروں میں ملیں گے۔ نئے احکامات کے بعد متعدد وزرا نے سندھ سیکریٹریٹ پہنچ کر عوام کے مسائل سنے۔۔۔۔کرپشن کرنیوالے شیطانوں کی بیٹھک، کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی : فردوس عاشق اعوان کے چوکے چھکےلاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ آج کرپشن کرنے والے شیطانوں کی بیٹھک ہو رہی ہے اور کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی-پی ڈی ایم کی ’’پہاڑی‘‘ سے آج بھی مرا ہوا چوہا ہی نکلے گا اورپی ڈی ایم کا’’جنازہ‘‘ذرا دھوم سے نکلے گا-انہوں نے کہاکہ وہ دن قریب آگئے ہیں جب جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے-چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا -یہ لٹیرے سیاست کی بند گلی میں پھنس چکے ہیں اورعقل سے پیدل ٹولہ دیوار سے ٹکریں ماررہا ہے-ان چوروں کی وکالت کرنے والی کنیزائیں بھی اب رو رہی ہیں- انہوں نے کہاکہ مسترد شدہ ٹولے کے درمیان دراڑیں وقت گزرنے کے ساتھ گہری ہو رہی ہیں اوراس ٹولے کا ہر ہتھیار زنگ آلود ہو چکا ہے-

انہوںنے کہاکہ یہ ٹولہ این آر او کی بھیک مانگتے مانگتے در بدر ٹھوکریں کھا رہاہے – سیاسی بونوں کی حیثیت پوری قوم دیکھ چکی ہے- ان کی دال نہ پہلے گلی نہ آئندہ گلے گی-انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو اپنے دور میں عوام کی کمائی ہضم کرتے وقت ذرا بھی خدا کا خوف نہیں آیا،یہ عناصر جتنا مرضی شور مچا لیں این آر او نہیں ملے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close