لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر پاکستان کا ہے اور انشاء اللہ رہے گا، نریندر مودی جان لیں کہ وہ ظلم سے کشمیریوں
کے جذبہ کو نہیں دبا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حقیقت پسندانہ بات کی ہے، آرمی چیف نے واضح پیغام دیا ہے کہ افواج پاکستان ہر خطرہ کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی قوم ایک بار پھر کشمیری عوام کے ساتھ تجدید عہد کرتی ہے، پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہو گا، بھارت خطے کا امن خراب کرنے سے باز رہے اور عالمی برادری نریندر مودی کی امن کے خلاف سازشوں کا نوٹس لے۔۔۔۔کرپشن کرنیوالے شیطانوں کی بیٹھک، کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی : فردوس عاشق اعوان کے چوکے چھکےلاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ آج کرپشن کرنے والے شیطانوں کی بیٹھک ہو رہی ہے اور کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی-پی ڈی ایم کی ’’پہاڑی‘‘ سے آج بھی مرا ہوا چوہا ہی نکلے گا اورپی ڈی ایم کا’’جنازہ‘‘ذرا دھوم سے نکلے گا-انہوں نے کہاکہ وہ دن قریب آگئے ہیں جب جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے-چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے
بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا -یہ لٹیرے سیاست کی بند گلی میں پھنس چکے ہیں اورعقل سے پیدل ٹولہ دیوار سے ٹکریں ماررہا ہے-ان چوروں کی وکالت کرنے والی کنیزائیں بھی اب رو رہی ہیں- انہوں نے کہاکہ مسترد شدہ ٹولے کے درمیان دراڑیں وقت گزرنے کے ساتھ گہری ہو رہی ہیں اوراس ٹولے کا ہر ہتھیار زنگ آلود ہو چکا ہے-انہوںنے کہاکہ یہ ٹولہ این آر او کی بھیک مانگتے مانگتے در بدر ٹھوکریں کھا رہاہے – سیاسی بونوں کی حیثیت پوری قوم دیکھ چکی ہے- ان کی دال نہ پہلے گلی نہ آئندہ گلے گی-انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو اپنے دور میں عوام کی کمائی ہضم کرتے وقت ذرا بھی خدا کا خوف نہیں آیا،یہ عناصر جتنا مرضی شور مچا لیں این آر او نہیں ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں