لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہاہے کہ آج کرپشن کرنے والے شیطانوں کی بیٹھک ہو رہی ہے اور کرپٹ ٹولے کے فیصلوں پر جوتیوں میں دال بٹے گی-پی ڈی ایم کی ’’پہاڑی‘‘ سے آج بھی مرا ہوا چوہا ہی نکلے گا اورپی ڈی ایم کا’’
جنازہ‘‘ذرا دھوم سے نکلے گا-انہوں نے کہاکہ وہ دن قریب آگئے ہیں جب جعلی راجکماری، شہزادہ اور مولانا جعلی اتحاد کو مل کر دفنائیں گے-چور ٹولے کو اب اپنے کھوکھلے نعروں سے بھاگنے کا راستہ بھی نہیں مل رہا -یہ لٹیرے سیاست کی بند گلی میں پھنس چکے ہیں اورعقل سے پیدل ٹولہ دیوار سے ٹکریں ماررہا ہے-ان چوروں کی وکالت کرنے والی کنیزائیں بھی اب رو رہی ہیں- انہوں نے کہاکہ مسترد شدہ ٹولے کے درمیان دراڑیں وقت گزرنے کے ساتھ گہری ہو رہی ہیں اوراس ٹولے کا ہر ہتھیار زنگ آلود ہو چکا ہے-انہوںنے کہاکہ یہ ٹولہ این آر او کی بھیک مانگتے مانگتے در بدر ٹھوکریں کھا رہاہے – سیاسی بونوں کی حیثیت پوری قوم دیکھ چکی ہے- ان کی دال نہ پہلے گلی نہ آئندہ گلے گی-انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کو اپنے دور میں عوام کی کمائی ہضم کرتے وقت ذرا بھی خدا کا خوف نہیں آیا،یہ عناصر جتنا مرضی شور مچا لیں این آر او نہیں ملے گا۔۔۔۔۔یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، یکساں نظام تعلیم کن اور کن کلاسوں سے شروع کیا جائے گا؟پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں، پہلے مرحلے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جائے گا، یکساں نصاب اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوگا،خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ
یکساں نصابتعلیم رائج کیا جا رہا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد یکساں نظام تعلیم رواں سال ماہ اگست سے شروع کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جائے گا، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ یکساں نصاب اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوگا، شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے سے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے درمیان تفریق کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔صوبے میں پرائمری سے یکساں نصاب تعلیم سے تمام شہروں اور دیہی علاقوں کے بچے بلا صنفی، سماجی و معاشی امتیاز کم وبیش یکساں کورس پڑھیں گے اور ان کا امتحان بھی یکساں انداز میں لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں