پیپلز پارٹی کا سابق وزیراعظم کو سینیٹ الیکشن لڑوانے کا فیصلہ، کامیابی کی صورت میں اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہو سکتے ہیں

ملتان(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا الیکشن لڑوانیکافیصلہ کر لیا،نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے سابق

صدر آصف علی زرداری اور دیگر پارٹی قائدین نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے لابنگ شروع کر دی ہے، یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کے لیے مسلم لیگ ن، جے یو آئی اور اے این پی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ووٹ دیں گی، یوسف رضا گیلانی کو حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں نے بھی ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے، کامیابی کی صورت میں یوسف رضا گیانی اپوزیشن کی طرف سے چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار بھی ہو سکتے ہیں۔۔۔۔یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، یکساں نظام تعلیم کن اور کن کلاسوں سے شروع کیا جائے گا؟پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لیں، پہلے مرحلے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جائے گا، یکساں نصاب اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوگا،خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ یکساں نصابتعلیم رائج کیا جا رہا ہے جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد یکساں نظام تعلیم رواں سال ماہ اگست سے شروع کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جائے گا، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ یکساں نصاب اگلے تعلیمی سال سے شروع ہوگا، شہریوں کا کہنا ہے

کہ صوبے میں یکساں نصاب تعلیم رائج ہونے سے سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے درمیان تفریق کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔صوبے میں پرائمری سے یکساں نصاب تعلیم سے تمام شہروں اور دیہی علاقوں کے بچے بلا صنفی، سماجی و معاشی امتیاز کم وبیش یکساں کورس پڑھیں گے اور ان کا امتحان بھی یکساں انداز میں لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close