چینی ویکسین کتنے سال کی عمر کے افراد اور کن خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی؟ وزارت صحت نے تشویشناک تفصیل جاری کر دی

اسلام آباد(این این آئی) وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چینی ویکسین سائنو فارم 60سال سے زائد عمر کے افراد کو نہیں لگائی جاسکتی۔وزارت صحت کے حکام کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 60سال سے زائد العمر

افراد کے لیے ایسٹرا زینیکا اور دیگر ویکسینز کا انتظار ہے، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اس مہینے میں پاکستان آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محدود مقدار میں فائزر کمپنی کی میسنجر آر این اے ویکسین بھی مارچ میں آجائے گی جب کہ روسی ویکسین اسپوٹنک بھی اسی سہ ماہی میں دستیاب ہونے کا امکان ہے جو بوڑھے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سائنو فارم ویکسین ڈیٹا کی کمی کی وجہ سے 60میرے خلاف ریفرنس سے ملک میں کاروبار کے ماحول پر فرق پڑے گا، مانڈوی والا بول پڑےسال سے زائد العمر، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو نہیں لگائی جاسکتی۔۔۔۔اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ سے ہو گا،اختلاف ہوتے رہتے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا فورم چلے گا ۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےکہا کہ احتساب عدالت کے نوٹس پر پیش ہوئے ہیں، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑیگا، یہ ریفرنس پرائیویٹ ٹرانزیکشن تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں راضی ہیں، کوئی کمپلینٹ نہیں ہے، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اعجاز ہارون کے بیل آرڈر میں ہائی کورٹ نے فیصلہ دے دیا کہ یہ پرائیویٹ

ٹرانزیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2سال سے ریفرنس فائل نہیں کیا، اب شاید انہیں جلدی پڑ گئی ہے، جہاں بہت سی سیاسی پارٹیاں ہوتی ہیں وہاں اختلاف ہوتا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن پی ڈی ایم کا فورم چلے گا، اوپن بیلٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ سے ہو گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close