اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ سے ہو گا،اختلاف ہوتے رہتے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا فورم چلے گا ۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے
کہا کہ احتساب عدالت کے نوٹس پر پیش ہوئے ہیں، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑیگا، یہ ریفرنس پرائیویٹ ٹرانزیکشن تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں راضی ہیں، کوئی کمپلینٹ نہیں ہے، اس جیسے ریفرنسز سے ملک میں بزنس پر اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اعجاز ہارون کے بیل آرڈر میں ہائی کورٹ نے فیصلہ دے دیا کہ یہ پرائیویٹ ٹرانزیکشن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2سال سے ریفرنس فائل نہیں کیا، اب شاید انہیں جلدی پڑ گئی ہے، جہاں بہت سی سیاسی پارٹیاں ہوتی ہیں وہاں اختلاف ہوتا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن پی ڈی ایم کا فورم چلے گا، اوپن بیلٹ سے متعلق جو فیصلہ ہوگا پارلیمنٹ سے ہو گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں