لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال لایا گیا اورضروری ٹیسٹوں کے بعدانہیںدوبا ہ جیل منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میںگرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے پیٹ اسکین سمیت دیگرٹیسٹ بھی لئے گئے جس کے بعدانہیںدوبارہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ہفتے یا پیر کے روز ملیں گی اور خصوصی میڈیکل بورڈ ان کا جائزہ لے گا۔ حکومت نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دے رکھاہیجبکہ بورڈ شہباز شریف کے ذاتی معالجین سے بھی علاج کے لئے رائے طلب کر سکتا ہے ۔شہباز شریف کی موجودگی کے باعث ہسپتال کے اطراف میںسکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔پارلیمنٹ حملہ کیس، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے بریت کی درخواست دیدیاسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنمائوں نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔جمعرات کواسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے بعد پی ٹی آئی کے7سینئر رہنمائوںنے بھی بریت کی استدعا کردی۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اسدعمر، پرویزخٹک اور علیم خان نے پی ٹی وی حملہ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2014میں حکومت مخالف احتجاج کیا، آج بھی احتجاج
ہورہے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ کی طرف رخ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں