سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹوں کی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع، ن لیگ نے اپنے امیدواروں کی جیت یقین بنانے کیلئے کیا حکمت عملی تیار کر لی؟ حکومت کیلئے پریشان کن خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹوں کی جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا، مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کل پی ڈی ایم اجلاس میں سینیٹ انتخاب مشترکہ طور

پر لڑنے کی تجویز دے گی جس میں کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔پنجاب میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پاس سات نشستیں ہیں، ن لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت مانگے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے ن لیگ پیر صابر شاہ کو میدان میں اتارے گی ، اس کیلئے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جمعیت علما اسلام (جے یوآئی) اور دیگر جماعتوں سے حمایت مانگی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ڈی ایم اتحاد کی 41 نشستیں ہیں۔خیبر پختونخوا میں حمایت کے بدلے میں ن لیگ بلوچستان میں جے یو آئی کے امیدوار کی حمایت کرے گی، بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے22 ارکان ہیں۔ حکومت گرانے کیلئے کونسا طریقہ اختیار کیا جائے؟ ن لیگ کا اہم اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے گھر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔نجی ٹی وی نے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ اجلاس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال،مریم اورنگزیب،جاویدلطیف، سعدرفیق اور پرویز رشید بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں واضح مو¿قف اپنانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ کے اعلان پر زور دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشن استعمال کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سعد رفیق کی سربراہی میں ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس میں رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر اور جاوید لطیف شامل ہیں جب کہ گروپ پی ڈی ایم اجلاس کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کو قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اور نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری سے رابطہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close