رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کیخلاف اگر عید کا اعلان کیا گیا تو کتنا جرمانہ عائد کیا جائیگا؟ وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دی ہے۔ وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کمیٹی 2020 اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020 کی منظوری دی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے دوران رویت ہلال کمیٹی بل کے تحت نجی رویت کے اوپر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی، بل کے

تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کروایا جائے گا۔اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی ہے۔طباعت قرآن ترمیمی بل کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائےگا،ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی۔ مفتی پوپلزئی اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان، رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین کی پریس کانفرنس اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے مفتی شہاب الدین اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ ان۔ خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وزارت مذہبی امور میں مرکزی۔ روئت ہلال کمیٹی اور۔زونل کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس۔ موقع پر۔ انہوں نے جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کا بھی اعلان کیا۔ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ شہروں میں ہوئے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے انہوں نے کہا کہ تمام علما و مسالک کو ساتھ لیکر چلیں گے۔سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔

فواد چوہدری کے پاس ان کی وزارت میں بھی گیا تھا دونوں کو ساتھ لیکر چلیں گے سپارکو سائنس و ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت ہر شہادتوں سے کریں گے۔مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور کراچی کوئٹہ لاہور اور اسلام آباد میں کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں ملکر آگے بڑھیں گے مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے کے لئے سائنسی آلات سے مدد ضرور لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close