تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

پیرس (پی این آئی ) فرانس کی معروف سماجی سیاسی و کاروباری شخصیت چودھری شبیر کھوکھر پی ٹی آئی فرانس میں شامل ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری شبیر کھوکھر نے دوستوں کی موجودگی میں تحریک انصاف فرانس میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماوں یاسر قدیر ،

سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ ، جنرل سیکریٹری چوہدری اعجاز جٹ ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری ماجد چیمہ ، سینئر رہنما و ممبر احتساب و ڈسپلن کمیٹی چوہدری گلزار احمد لنگڑیال نے چوہدری شبیر کھوکھر کی شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ان کی شمولیت تحریک انصاف فرانس کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ سینئر نائب صدر شیخ نعمت اللہ اور سینئر رہنما سابق مرکزی ڈپٹی سیکریٹری یاسر قدیر نے کہا کہ ہم چوہدری شبیر کھوکھر شبیر کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے اور ہمارے قائد عمران خان صاحب کے وژن پر مکمل اعتماد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ چوہدری شبیر کھوکھر کی پی ٹی آئی میں شمولیت جہاں پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی وہاں پاکستان تحریک انصاف فرانس کو چار چاند لگا دے گی کیونکہ چوہدری شبیر کھوکھر فرانس میں پاکستان کمیونٹی کی انتہائی متحرک اور جانی پہچانی کاروباری ، سیاسی و سماجی شخصیت ہیں اور کمیونٹی کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ ان کی پی ٹی آئی کیساتھ وابستگی انتہائی خوش گوار اضافہ ہے۔ چوہدری شبیر کھوکھر کی شمولیت کے موقع پر تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما چودھری منور جٹ۔سلیم انور جپہ ، نوابزادہ چوہدری نذیر حیدر سیال و مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چودھری ممتاز پکھوال بھی موجود تھے۔ وفد پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر تشریف لایا تھا۔ اس موقع پر چودھری شبیر کھوکھر نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close