سکول بندش کی وجہ سے رہ جانے والا 40 فیصد نصاب اگلے سال پڑھانے کا فیصلہ، رواں سال تعلیمی اداروں میں تعطیلات کم کر دی گئیں

کراچی (پی این آئی) محکمہ تعلیم سندھ نے اگلے 2 سال کیلئے اکیڈمک پلان جاری کردیا ہے، آٹھویں تا بارہویں جماعت تک تدریسی عمل 6 جون تا 26 جون تک مکمل کیا جائے گا، 25 دسمبر تا 10جنوری موسم سرما جبکہ یکم جولائی تا 31 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں کی جائیں گی، موسم سرما کی چھٹیوں کا کوئی ہوم

ورک نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے اگلے 2سال کیلئے اکیڈمک پلان جاری کردیا ہے، جس میں سکول بندش کی وجہ سے رہ جانے والا 40 فیصد نصاب اگلے سال پڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سال 2020-21ء میں رہ جانے والے مضامین 2021-22ء کی شامل کیے جائیں گے، آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 6 جون تک مکمل کرکے 7 جون تک امتحانات لیے جائیں گے۔آٹھویں جماعت تک کے امتحانی نتائج سکول انتظامیہ 26 جون تک جاری کرنے کی پابند ہوگی۔نویں سے بارہویں جماعت کی کلاسز26 جون تک جاری رہیں گی۔رواں سال اور آئندہ تعلیمی سال میں میٹرک کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست تک منعقد کیے جائیں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر تا 10 جنوری تک کی جائیں گی، موسم سرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31جولائی تک کی جائیں گی، اسی طرح موسم سرما کی تعطیلات میں کوئی ہوم ورک نہیں دیا جائے گا۔دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا بھی کیلنڈر جاری کر دیا گای ہے۔ وزارت تعلیم کے مطابق نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہو گا۔موسم گرما چھٹیوں کا دورانیہ کم کر کے ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو کہ 2 سے 31 جولائی تک ہوں گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کے مرکزی امتحانات 18 سے 31 مئی تک ہوں گے۔پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور ساتیوں کے امتحانات ادارے یکم سے 15 جون تک لیں گے۔وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ کینلڈر کے مطابق پانچویں اور آٹھویں کر مرکزی امتحانات کے نتائج کا اعلان 30 جون کو ہو گا جب کہ پہلی سے چوتھی اور ساتویں آٹھویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے 15جنوری 2021 کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ نویں،دسویں،گیارویں اور 12 ویں جماعتوں کا تعلیمی سلسلہ 18 جنوری کو شروع ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close