اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے باپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، وہ دور گیا جب اشرافیہ کی معلومات عوام تک نہیں پہنچتی تھیں، میری حکومت میں دہرا معیار نہیں چلے گا، بڑے بڑے شوگر ملز مالکان کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو گا جو عام دکانداروں کے ساتھ ہورہا ہے۔بدھ کو
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شوگر کمیشن رپورٹ پر اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کمیشن کی سفارشات پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کسی کے باپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، وہ دور گیا جب اشرافیہ کی معلومات عوام تک نہیں پہنچتی تھیں، میری حکومت میں دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکاندار کا ٹیکس ریکارڈ پتہ چل سکتا ہے تو پھر شوگر مالکان کا ٹیکس ریکارڈ کیوں نہیں پتہ چل سکتا ہے، چیئرمین ایف بی آر بتایں پندرہ دن میں یہ کام کیوں نہ ہو سکا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے سرکاری حکام کی جانب سے شوگر ملز کے باہر ٹرکوں اور ترسیل کیلئے گاڑیوں کو مانیٹرنگ کیمرے نہ لگانے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے حکام سے کہا کہ اچھی طرح جانتا ہوں کہ اس معاملے میں تاخیری حربے کون کر رہا ہے اور بروقت کام مکمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا جبکہ عام دکاندار سے جو سلوک ہورہا ہے وہی بڑے بڑے شوگر ملز مالکان کے ساتھ بھی ہو گا۔۔۔۔ براڈ شیٹ سکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لیاسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید نے وفاقی وزارت داخلہ سے
سیکیورٹی مانگ لی، براڈ شیٹ کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کیسیکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے آغاز کے ساتھ ہی کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کے دفتر اور ان کی رہائش گاہ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا ہے، کمیشن کے سیکرٹری کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کا دفتر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں قائم کیا گیا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں