اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کر دیا.حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ کو دو روز تک جیل میں آرام دہ رہائش کی سہولت فراہم کی جائے.دو روز بعد احمد عمر شیخ کو سرکاری ریسٹ ہاس منتقل کیا جائے۔تفصیلات
کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کی رہائی سے متعلق گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ کو دو روز تک جیل میں آرام دہ رہائش کی سہولت فراہم کی جائے،دو دن میں تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔دو روز بعد احمد عمر شیخ کو سرکاری ریسٹ ہاس منتقل کیا جائے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ احمد عمر شیخ کے خاندان کے افراد صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ملاقات کر سکیں گے۔ ان کی فیملی کے کراچی میں ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی۔ریسٹ ہاوس میں احمد عمر شیخ کو انٹرنیٹ,موبائل سمیت باہر کی دنیا سے رسائی کی سہولت نہ ہو۔احمد عمر شیخ کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں سکیورٹی انتظامات کرنا آسان ہوں۔کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے بعد ہوگی۔۔۔۔ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز رابطے میں ہیں، پیپلزپارٹی کا دعویٰکراچی(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 25 ایم این ایز ہمارے رابطے میں ہیں،ہم سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم دے نہیں رہے ہیں،جب یہ حکومت آئی توسب سے پہلا بحران پیدا ہوا، ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا،کرپشن میں ملک کوآگے کردیا، براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ پاکستان
پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی توسب سے پہلا بحران پیدا ہوا، ملک معاشی طور اور سیاسی طور پرختم کردیا گیا، کل رات عوام پرپیٹرول بم گرادیا گیا، 50 لاکھ گھر اورایک کروڑ نوکریاں تونہیں دی، البتہ ادارے بند کئے گئے اور پشاورسے کراچی تک گھر مسمارکئے جارہے ہیں، جب کہ بنی گلہ کومستقل کیا گیا، کہتے تھے چھوٹی کابینہ بنا وں گا اور سب سے بڑی بنادی۔فیصل کریم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کرپشن سے پاک پاکستان بنانے جارہے تھے، کرپشن میں ملک کوآگے کردیا، براڈشیٹ بھی اس حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، نیب کے اوپر ایف آئی آر ہے، کرائے کے ترجمان کہتے ہیں یہ مدینے کی ریاست بنائیں گے کیا اس طرح بنائیں گے۔رہنما پیپلزپارٹی نے دعوی کیا کہ پیپلزپارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی لیکن تحریک انصاف کے 25 ایم این اے ہمارے رابطے میں ہیں، سلیکٹرز ان پر سے ہاتھ ہٹھا دیں تو ایک ہفتے میں ان کی حکومت ختم ہوگی، سلیکٹرز سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں۔ استعفوں سے پیچھے نہیں ہٹھے ہمارے استعفی ایٹم بم ہیں، جو بھی پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے اس پر عمل کریں گے، ہم سے وہ این آر او مانگ رہے ہیں ہم دے نہیں رہے ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سال کے شروع میں تخمینہ لگائیں تو پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اضافہ
ہوا ہے، پاکستان کو روز بہ روز نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم کو ٹی وی اور بیوی سے پتا چلتا ہے پاکستان میں کیا ہورہاہے، یہ اپنے خلاف حقیقت سننا پسند نہیں کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں