سینیٹ الیکشن کا بگل بج گیا، کاغذات نامزدگی کا اجراء آج سےشروع، شیڈول کب جاری ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کرانے کااعلان کردیاہے۔شیڈول11فروری کوجاری ہوگا،کاغذات نامزدگی کااجراآج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ الیکشن کرانے کااعلان کردیا۔الیکشن کمیشن11 فروری کوشیڈول جاری کرے گا۔امیدوارآج سے ہی کاغذات نامزدگی

حاصل کرسکتے ہیں۔کاغذات الیکشن کمیشن ہیڈکوارٹرز کے ساتھ ساتھ صوبائی الیکشن کمشنرکے دفاترسے وصول کئے جاسکتے ہیں۔سیاسی جماعتوں کے امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ ساتھ منسلک کریں گے جبکہ آزادامیدواروں کے لئے ایساکرنالازم نہیں۔امیدواراپنے انتخابی اخراجات کے لئے کسی بھی بینک میں مخصوص اکاؤنٹ کھلواسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی میں اکاؤنٹ کانمبردینالازم ہوگا۔امیدوارکے لئے انتخابی اخراجات کی حد15لاکھ روپے مقررکی گئی ہے۔اس سے زیادہ روپے بینک اکاؤنٹ میں جمع نہیں کرائے جاسکتے۔قوی امکان ہے کہ انتخابات مارچ کے دوسرے ہفتے میں منعقدکئے جائیں گے۔۔۔۔۔فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑگیااسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں، مریم نواز کی حکمت عملی سے ان کے اراکین پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی، فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بینکوں سے آنیوالے ریکارڈ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کئی اکاونٹ نکل آئے، تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قانونی پیچیدگیوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی

کے سوا کسی سیاسی جماعت نے سیاسی فنڈ ریزنگ نہیں کی، پی ڈی ایم کے تمام رہنماں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close