فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں، انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑگیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں، مریم نواز کی حکمت عملی سے ان کے اراکین پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی، فضل الرحمان پیزا کھانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں حلوے کا بھی حساب دینا پڑگیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے

Roznama Dunya: ملک میں فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والے نواز شریف ہیں: فرخ  حبیب

ہوئے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بینکوں سے آنیوالے ریکارڈ میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کئی اکاونٹ نکل آئے، تمام جماعتوں کو پارٹی فنڈنگ کا حساب دینا ہوتا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قانونی پیچیدگیوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کے سوا کسی سیاسی جماعت نے سیاسی فنڈ ریزنگ نہیں کی، پی ڈی ایم کے تمام رہنماں کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہیں۔۔۔۔۔براڈ شیٹ سکینڈل کمیشن کے سربراہ جسٹس عظمت سعید نے وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لیاسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) عظمت سعید نے وفاقی وزارت داخلہ سے سیکیورٹی مانگ لی، براڈ شیٹ کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کیسیکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کے آغاز کے ساتھ ہی کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کے دفتر اور ان کی رہائش گاہ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا گیا ہے، کمیشن کے سیکرٹری کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کئے جائیں۔ واضح رہے

کہ براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیشن کا دفتر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں قائم کیا گیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close