بختاوربھٹوکی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی بارتصاویر وائرل ہو گئیں

اسلام آباد(پی این آئی )سابق صدر آصف علی زردای اور سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی نوبیاہتا بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے شادی کے بعد پہلی بار شوہر کے ساتھ تصاویر جاری کر دی، تفصیلات کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر

جاری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود گاڑی چلاتے ہوئے والدہ کے آبائی علاقے گڑھی خدا بخش جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بختاور بھٹو کے ہمراہ ان کے شوہر محمود چوہدری بھی موجود ہیں۔دوسری جانب بختاور بھٹو کے شوہر محمود چوہدری نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شہید بے نظیربھٹو کے مزار پر حاضری کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بختاور بھٹو کے ہمراہ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔دوسری تصویر میں نوبیاہتا جوڑا شہید بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ آج والدہ کے مزار پر حاضری دی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنے شوہر محمود چوہدری کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ کر والدہ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close