پرویز خٹک سینیٹ میں بڑی طاقت بنانے کی تیاریاں کرنے لگے، خود کو وزیراعظم عمران خان کے متبادل کے طور پر پیش کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان نے پرویز خٹک کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی دھمکی کی ممکنہ وجہ بتا دی ۔ اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان نے کہا کہ پرویز خٹک نے ایسا اس لیے کہا کہ یا تو وہ سمجھتے ہیں کہ میں بہت طاقتور ہوں اور میرے سوا عمران خان کی حکومت

ایک دن بھی نہیں چل سکتی . یا وہ بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کوئی پتہ نہیں ہے ۔یا وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے بعد وہ ان کے متبادل ہیں اور یہ بات کہہ کر بآور کروانا چاہتے تھے اور اپنا نام دینا چاہتے تھے . مبشر لقمان نے کہا کہ اصل بات سامنے یہ آئی ہے کہ پرویز خٹک کی خواہش ہے کہ ان کے بندوں میں سے کم از کم پانچ کو پی ٹی آئی سینٹ کی ٹکٹ دے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سینٹ میں کتنی بڑی‌ طاقت‌ بنانا‌ چاہتے‌ ہیں اور تبھی انہوں نے یہ دھمکی دی ہے اسی طرح پچھلے سینٹ کے الیکشن میں ووٹر پکڑے بھی گئے تھے۔مبشر لقمان نے کہا کہ پرویز خٹک نے میڈیا کو یا عوام کو نہیں بلکہ عمران خان کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ کتنے طاقتور ہیں اور اگر یہ پانچ ٹکٹ نہ ملے تو کتنے کام خراب کر سکتے ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی جانب سے ایک بڑے مجمع عام کے سامنے یہ کہنا کہ میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ہوں یہ دھمکی ہی ہے اور عمران خان کی اپنی جماعت جب ایسا کہہ رہی ہے تو باقیوں کا کیا حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب لگ رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے مشکل وقت آرہا ہے اور پرویز خٹک کی بات حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:یاد رہے کہ نوشہرہ میں جلسہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ میں اگر نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے اور عمران کی حکومت گرادوں ۔ ویڈیو وائرل ہونے اور تنقید کا نشانہ بننے کے بعد پرویز خٹک کا وضاحتی بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close