مفتی عبدالقوی نے مریم نواز کو ’ونڈرفل ویمن 2020ء‘ کا ایوارڈ دیدیا، ووٹ کس کو دیں گے؟ یہ بھی بتا دیا

لاہور (پی این آئی) مفتی قوی صاحب بھی کیا دل پھینک عاشق ثابت ہوئے ہیں کہ خوبصورت خواتین سے متعلق باتیں کرنااور ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا انہیں کس قدر پسند ہے۔ایک بار نہیں کئی بار ان کی ایسی متنازعہ ویڈیو وائرل ہوئی ہیں کہ جن پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ دنوں حریم کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے

کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد سے اب تک حریم شاہ نے اور بھی کئی ویڈیو وائرل کر دی ہیں۔مفتی عبدالقوی اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، ایک انٹرویو میں کہتے ہیں کہ خواتین کے بارے میں اپنی پسند بتاتے ہوئے واضح کیا کہ خواتین کے اندر اصل چیز اخلاق ہے، اخلاق ہی جس کا اچھا ہو۔حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی سے استفسار کیاکہ آپ کو موقع ملے توماہرہ خان، صبا قمر اور سجل علی میں سے آپ کونسی ایکٹرس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟جس پر مفتی عبدالقوی نے کہاکہ ’میرے اندر خداداد صلاحیتیں ہیں، تینوں سے پوچھ لیں جو اپنی طرف سے رضامندی کا اظہار کرے اور یقین ہے کہ تینوں ہی مفتی عبدالقوی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ڈرامہ کی ہیروئن میں کیاصلاحیتیں ہونی چاہیں جو متاثر کرسکتی ہیں جس کے جواب میں مفتی قوی کاکہناتھاکہ قوم کو خوشخبری سناتا ہوں کہ اللہ نے قوم میں بہت زیادہ خداداد صلاحیتیں رکھی ہیں اور یقین ہے کہ وہ بھی اپنی خداداد صلاحیت کا اظہار کریں گے اور میں بھی۔عائزہ خان، ہانیہ عامر یا اشنا شاہ کی طرف سے رات کے وقت کال کرنے کے سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ میرا ٹیلی فون 24 گھنٹے آن ہوتا ہے، گھر پر بات کریں چاہے فون پر کریں۔مریم نواز، زرتاج گل اور شرمیلا فاروقی میں سے کس کو ونڈرفل ویمن 2020ء کا ایوارڈ دینا چاہیں گے؟ حریم شاہ کے اس سوال پر

مفتی عبدالقوی نے کہاکہ سب سے پہلے محترمہ مریم نواز صاحبہ کوکیونکہ میں نے اس کو ہمیشہ اپنی بیٹی کہا ہے اورکئی حوالوں سے میں ان کی قدر کرتا ہوں۔حریم شاہ اس پر گویاہوئیں کہ آپ کہتے ہیں میں عمران خان کے ساتھ ہوں، ایوارڈ جا کر کسی اور کی بیٹی کو یہ کیسے؟تو مفتی عبدالقوی نے کہاکہ یہی تو جمہوریت ہے، یہی تو مفتی عبدالقوی کا حسن ہے،اگر میں یہ کہتا کہ میں ووٹ دوں گا محترمہ مریم نواز صاحبہ کو اور میرے قائد محترم عمران خان صاحب ہیں پھر تو آپ یہ بات کرسکتی تھیں، میں اپنے سیاسی حوالے سے قائد محترم سمجھتا ہوں عمران خان صاحب کو، انہی کے ساتھ ہوں، انہی کو ووٹ دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close