عمران خان پر دباؤ پی ڈی ایم کا نہیں کسی اور طرف سے ہے، سینئر صحافی حامد میر نے اندر کی بات بتا دی

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان پر پی ڈی ایم کا نہیں کسی اور پریشر ہے، عمران خان ڈلیور نہیں کررہے، کچھ اہم لوگ وزیراعظم سے ہفتے میں دوتین بار جاکر ملاقات کرتے ہیں کہ مہنگائی قابو سے باہر ہوگئی ہے، تنخواہ دار طبقہ کچلا جاچکا ہے، عمران خان ہر بار کہتے ہیں

مہنگائی کم کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سیاست بظاہر تو میڈیا، اخبارات کے ذریعے لگتا ہے یہ پی ڈی ایم اور عمران خان کی لڑائی ہے، حقیقت میں انٹرنیشنل پلیئرز ہیں، جو بڑے کردار ہیں، عمران خان جو بات کررہے ہیں وہ عوام کیلئے کررہے ہیں، اصل بات نہیں بتا رہے، پی ڈی ایم بھی اصل بات نہیں کررہی، میڈیا بھی سہی بات نہیں کررہا ہے۔عمران خان پر دباؤ پی ڈی ایم کا نہیں کسی اور طرف سے ہے، کیونکہ ڈلیور نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے جب صحافت شروع کی تو ضیاء کا دور تھا، اس وقت بھی بات کرلی جاتی تھی ،مشرف کا دور بھی تھا، لیکن موجودہ صورتحال میں کوئی ٹھیک بات نہیں کررہا، اگر میں بات کردوں تو ثبوت مانگے جائیں گے، ثبوت تو تجزیوں پر نہیں بلکہ خبر پر دیے جاتے ہیں۔صحافی کے پاس ہر چیز کا دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا، اس لیے میں صرف یہی کہہ سکتا ہوں عمران خان میڈیا پر آکر جو انٹرویو دیتے ہیں ،تقاریر کرتے ہیں، وہ ٹھیک بات نہیں بتاتے، اسی طرح پی ڈی ایم روزانہ جو کہانیاں بیان کررہی ہے، وہ بھی ٹھیک بات نہیں بتا رہے، ان کو بھی پتا ہے ان کا کام کہاں سے ہونا ہے، یہ احتیاط کا تھوڑا سا زمانہ ہے، اس تھوڑے سے زمانے کو گزار لیں پھر کھل کر بات کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم کہتے ہیں کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے،لیکن ایسا نہیں ہے، یہاں ملازمین مہنگائی کیخلاف احتجاج کررہے تھے، متاثرین مہنگائی نے 10فروری سے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان سے جب کچھ اہم لوگ ہفتے میں دوتین بار جاکر ملاقات کرتے ہیں توان کا ایجنڈا یہی ہوتا ہے کہ

مہنگائی قابو سے باہر اوربہت زیادہ ہوگئی ہے، تنخواہ دار طبقہ کچلا جاچکا ہے، کچھ کریں، جس پر عمران خان ہر باریہی کہتے کہ کچھ کرتے ہیں، سینیٹ کا الیکشن بھی آرہا ہے، عمران خان نے شورمچانا شروع کردیا ہے کچھ کریں، وہ خود حکومت میں ہیں پھر بھی ہارس ٹریڈنگ سے خوفزدہ ہیں، پتا نہیں ان کو کس سے خوف ہے۔کہتے ہیں پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ، ان کو بتانا چاہیے وہ کونسی طاقت ہے کہ آپ خفیہ ووٹنگ کیخلاف سپریم کورٹ میں چلے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close