وہ دن دور نہیں جب بلڈوزر بنی گالہ کی طرف جانیوالا ہے، ن لیگی لیڈروں کا دعویٰ

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے پورے پاکستان کو کرپشن کی منڈی بنا دیا ہے ،ہمارا الیکشن چوری ہوا آج ان کے اپنے ممبرا ن انہیں چھوڑ کر جارہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی ٹرانسپرنسی رپورٹ کے مطابق ہماری حکومت میں کرپشن میں کمی آئی لیکن آج ٹرانسپرنسی کی رپورٹ نے موجودہ حکمرانوں کا پردہ چاک کر دیا ہے ۔دو سال سے زائد وقت گزر جانے والی حکومت چینی ، آٹے اور ادویات سمیت دیگر وارداتوں پر کمیشن کی رپورٹ کو سامنے نہیں لائی بلکہ حکومت نے پورے ملک کو کرپشن کی منڈی بنا دیا ہے ۔حکمران آٹا چوری چینی چوری اور دوائیوں کی چوری میں کمیشن وصول کرتے ہیں۔جب ٹرانسپرنسی کی رپورٹ آئی تو اپنے ترجمانوں سے کہہ دیا گیا اس رپورٹ کو سابق حکومت پر ڈال دو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جس چیز پر کا نوٹس لے کر کمیشن بناتے ہے اسی میں اضافہ ہوجاتا ہے ، جس قبضے کا نوٹس لیتے ہیں اس پر قبضہ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سال میں جتنا قرضہ لیا موجودہ حکمران اس سے زیادہ دو سالوں میں لے چکے ہیںلیکن ایک اینٹ نہیں لگائی ۔ حکمرانوں نے جتنا قرضہ لیا ہے اگر پاکستان کی ہر شہری کوسب کچھ مفت بھی دیا جائے تو بھی یہ قرضہ ختم نہیں ہوتا، کمیشن خور کاغذات لہراتے تھے اب ٹرانسپرنسی کی رپورٹ آئی ہے تو کیوں کاغذات نہیں لہرا رہے ۔ انہو ںنے کہا کہ شہزاد اکبر وزیراعظم کے سیاسی تابوت پر کیل لگائیں گے ،جب پریس کانفرنس کرتے ہیں تبھی یہ لوگ پٹرول کی قیمتوں بڑھا دیتے ہیں، انہوں نے پاکستان کے قومی خزانے

میں قبضہ قبضہ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی سینٹ کے الیکشن ،براڈ شیٹ اور ان کی دیگر چوریاں سامنے لے آیا ہے ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جو اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھتا ہے اس کے دن گنے جا چکے ہیں،نیب پراسیکیوٹر بتائیںکہ میرے خلاف کونسی کرپشن کا الزام ہے ،میں نے شہزاد اکبر سے کب سے سوالات پوچھے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔راولپنڈی میں آپ کا بھائی قبضہ کرنے گیا۔ ایک صاحب نے اعتراف کیا کہ سی سی پی او کو پلاٹ پر قبضہ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا ، وہ دن دور نہیں جب بلڈوزر بنی گالہ کی طرف جانے والا ہے ،آٹا چینی پٹرول ایل این جی چور آپکے کے گھر کے اخراجات اٹھاتے ہیں ،بڑی بے شرمی سے کہتے ہیں کہ مہنگائی میں کمی ہوئی ہوئی اور اگلے روز پٹرول کی قیمت بڑھا دی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close